عوام مخالف قانون UAPA کے خلاف تحریک کا اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-09

عوام مخالف قانون UAPA کے خلاف تحریک کا اجلاس

عوام مخالف قانون UAPA کے خلاف تحریک کا اجلاس
People's Movement Against UAPA تمل ناڈو کمیٹی کی تشکیل

یو اے پی اے قانون مخالف تحریک People\'s Movement Against UAPAکی ایک اعلی سطحی وفد نے کل یہاں تمل ناڈو کا دورہ کرنے کے بعد چنئی ہوٹل ہائی نس، مننڈی میں ایک اجلاس منعقد کیا۔ اور اجلاس کے بعد موؤمنٹ کے کے ملکی سطح کے وفد کے اراکین نے چنئی میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ 23تاریخ کو نئی دہلی میں منعقد ایک اجلاس میں مذکورہ تحریک کا آغاز کیا گیا تھا، اس تحریک کے قومی صدر کے طور پر مولانا ولی رحمانی(بہار) ، نائب صدر کے طور پر ای ابوبکر،( کیرلا) اوراس تحریک کے کنوینر کے طور پر کمال فاروقی ( دہلی) نائب کنوینر محمد شفیع ( راجستھان) منتخب کئے گئے اور ملک بھر کے انسانی حقوق کے سر گرم کارکنان،سماجی تنظیموں کے لیڈران اس تحریک سے جوڑا گیا ہے اور تحریک کو مزید تقویت دینے اور یواے پی اے جیسے کالے قانون کو منسوخ کرنے حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے تحریک کی وفد ملک گیر دورہ کر رہی ہے اور مختلف ریاستوں میں موجود سماجی لیڈران اور حقوق انسانی کارکنان سے ملاقات کرکے ایک سازگار ماحول بنا کر حکومت پر دبا ؤ ڈالنے کی کوشش کررہی۔ وفد نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس ماہ پہلے مرحلے میں اپنے دورے کا آغاز ، کیرلا، تمل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش مہاراشٹرا جیسے ریاستوں سے کرے گی۔ اس ضمن میں اخباری نمائندوں کو تحریک کے ذمہ داران نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتا یا کہ PMA(UAPA) کی ملکی سطح کی کمیٹی نے گزشتہ تین دن قبل تحریک کے قومی نائب صدر ای ابوبکر کی قیادت میں کیرلا کے وزیرا علی اومن چانڈی سے ملاقات کیا تھا۔اور اس وفد میں قومی کنوینر کمال فاروقی، کے ایم شریف، قومی صدر پاپولر فرنٹ، اڈوکیٹ بھوانی پا موہن، ریاستی صدر NCHROتمل ناڈوشریک رہے۔ وفد نے وزیر اعلی اومن چانڈی ، اپوزیشن لیڈروی ایس اچھو ناتھن، سی پی ایم، وزیر صنعت وی کے کنہالی کٹی ، مسلم لیگ، سے ملاقات کرکے یو اے پی اے قانون کے تعلق سے گفتگو کی، اس کے بعد وفد نے ریاست کیرلا کا دورہ کیا ، اور تروننداپورم میں اخباری کانفرنس اور عوامی اجلاس کے ذریعے UAPA مخالف تحریک کو حکومت اور عوام کے سامنے متعارف کرایا۔ اس کے بعد گزشتہ تین دن سے تمل ناڈو کا دورہ کررہی People\'s Movement Against UAPAنے چنئی میں منعقد اجلاس میں اس تحریک کو ملک گیر تحریک میں بدلنے کے لیے تمل ناڈو کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے۔ تمل ناڈو میں تحریک کے صدر کے طور پر پروفیسر اے مارکس کو منتخب کیا گیا ہے،نائب صدر کے طور پر اڈوکیٹ این ایم شاہ جہاں، سکریٹری کے طور پر سینئر اڈوکیٹ ستیا چندرن، نائب سکریٹری اڈوکیٹ رجنی کانت ، اور ریاستی کنوینر کے طور پر اے خالد محمد ، ریاستی سکریٹری پاپو لر فرنٹ آف انڈیا، کو منتخب کیا گیا ۔ ان عہدیداران کے علاوہ ریاستی کمیٹی کے ممبران کے طور پر پروفسیر سواپرکاشم،( صحافی)، شمیم احمد ، ٹی ایم ایم کے، ایس این سکندر ( ویلفیر پارٹی آف انڈیا) مولانا محمد منصور کاشفی، جمعیتہ العلماء ہند، اڈوکیٹ ایم زین العابدین،امیر حمزہ ( ایس ڈی پی آئی) جمال الدین، (جماعت اسلامی ہند، )اے کے محمد حنیفہ ،کنوینر ، مسلم تنظیم فیڈریشن ، تمل ناڈو، اڈوکیٹ علا ؤ الدین، اڈوکیٹ محمد یوسف ، ( پاپولر فرنٹ آف انڈیا) کو منتخب کیا گیا۔ اس پریس کانفرنس کے دوران ای ابوبکر، کمال فاروقی، کے ایم شریف، اور تمل ناڈو کمیٹی کے کنوینر خالد محمد موجود تھے۔ قبل ازیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ تحریک کے ریاستی صدر پروفیسر اے مارکس نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمی روک تھام ایکٹ ( یو اے پی اے ) ایک ایسا کالا قانون ہے جسے فوری طور پر منسوخ کیا جانا چاہئے ۔ جس سے اس ملک کے عام شہری کے بنیادی حقوق تک چھینے جاسکتے ہیں۔ اور اس قانون کو خاص طور پر مسلمانوں، دلتوں اور حکمران پارٹیوں کے مخالف فرد یا تنظیم کے خلاف بے دریغ اور غیر قانونی طور پر استعمال کئے جانے کے قوی امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 1967میں مذکورہ قانون کو مرکزی حکومت کی جانب سے لایا گیا تھا، اور مذکورہ قانون میں سال 2012 تک کئی ترمیمات کی گئی ہیں۔ اور ترمیمات کے باوجود مذکورہ قانون TADAاور POTAسے بھی خطرناک قانون بن گیا ہے۔ اس کالے قانون کے خلاف ملک گیر سطح پر عوامی تحریک چلا کر اور عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ہی PMA(UAPA)تحریک کو قائم کیا گیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کے سامنے اس قانون کے تعلق سے بیداری پیدا کرکے اس قانون کو منسوخ کرنے کے لیے ملک گیر سطح پر تحریک چلائے جائے گی۔

campaign against UAPA started in tamilnadu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں