تانڈور میں مجلس کا جلسہ بعنوان ملک ریاست اور مسلمانوں کے موجودہ حالات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-23

تانڈور میں مجلس کا جلسہ بعنوان ملک ریاست اور مسلمانوں کے موجودہ حالات

24/فروری بروز پیر بوقت شام 7/بجے گورنمنٹ جونیر کالج کے وسیع و عریض میدان پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین شاخ تانڈور کی جانب سے زیر صدارت صدرکل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان
"ملک ،ریاست اور مسلمانوں کے موجودہ حالات " منعقد کیا جارہا ہے اس جلسہ سے صدرکل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی ، قائدایوانِ مقننہ مجلس اکبرالدین اویسی، احمدپاشاہ قادری معتمد عمومی رکن اسمبلی حلقہ چارمینار، ممتازاحمد خان رکن اسمبلی حلقہ یاقوت پورہ،وراثت رسول خان رکن اسمبلی حلقہ نامپلی ، مقتداء افسر خان رکن اسمبلی حلقہ کاروان ، احمد بلعلہ رکن اسمبلی حلقہ ملک پیٹ، اور معظم خان رکن اسمبلی حلقہ بہادر پورہ ، مئیر گریٹر حیدرآباد ماجد حسین ،مجلسی ارکان قانون ساز کونسل امین الحسن جعفری اور الطاف حیدر رضوی کے بشمول دیگر مجلسی قائدین خطاب کریں گے ۔صدرمجلس اتحادالمسلمین تانڈور عبدالہادی شہری نے عوام الناس سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں