خفیہ مقام پرطالبان سے مذاکرات کاآغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-07

خفیہ مقام پرطالبان سے مذاکرات کاآغاز

اسلام آباد
(آئی اے این ایس)
طالبان سے مذاکرات کے لیے حکومت نے جوچاررکنی کمیٹی بنائی ہے وہ ایک خفیہ مقام پرطالبان کی کمیٹی سے بات چیت جاری ہے۔طالبان کی کمیٹی کے ایک رکن مولاناعبدالعزیزنے جمعرات کے دن بتایاکہ دونوں کمیٹیوں کی ملاقات جمعرات کے دن2بجے ہوئی اوراس ملاقات میں مذاکرات کی نوعیت پربات چیت اوران مذاکرات میں یہ غورکیاجائے گاکہ کن کن امورکااحاطہ کیاجائے۔طالبان کے ایک اورمذاکرات کامحمدابراھیم نے کہاکہ مولاناسمیع الحق کی زیرقیادت کمیٹی حکومت سے مسلسل ربط میں ہے۔سرکاری کمیٹی اورطالبان کی کمیٹی دونوں ایک دوسرے پرالزام لگارہی ہیں کہ مخالف کمیٹی کی وجہ مذاکرات میں تاخیرہورہی ہے۔سرکاری کمیٹی میں عرفان صدیقی،رستم شاہ محمد،رحیم اللہ یوسف زئی اورامیرخان شامل ہیں۔طالبان کی کمیٹی میں مولاناسمیع الحق،مولاناعبدالعزیزاورمحمدابراھیم شامل ہیں۔تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات کاپہلادورجمعرات کی سہ پہراسلام آبادمیں نامعلوم مقام پرشروع ہوگیاہے۔ریڈیوپاکستان کے مطابق حکومت کی کمیٹی اورطالبان کے نمائندہ کمیٹی کے درمیان ملاقات میں ابتدائی معاملات پربات چیت ہوگی۔اس سے پہلے حکومت کی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے صحافیوں کو بھیجے گئے اپنے مختصرایس ایم ایس بیان میں کہاتھاکہ طالبان کی قائم کردہ کمیٹی نے ان کے ساتھ رابطہ کرلیاہے اورآج یعنی جمعرات کوان کے ساتھ ملاقات ہوجائے گی۔طالبان کمیٹی کے رکن مولاناعبدالعزیزنے ان مذاکرات کی تصدیق کی تاہم ان کامقام بتانے سے گریزکیا۔اس سے پہلے حکومتی کمیٹی کے طالبان کی نمائندہ کمیٹی کے ساتھ منگل کوہونے والے مذکرات ملتوی ہوگئے تھے۔حکومت کی کمیٹی نے منگل کے اجلاس کویہ کہہ کے ملتوی کودیاتھاکہ اسے طالبان سے کچھ وضاحتیں درکارہیں جن کے بعدہی مذکرات فائدہ مند ہوسکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں