ہند۔پاک تعلقات کے فروغ سے امریکہ مطمئن:ڈینل فیلڈمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-07

ہند۔پاک تعلقات کے فروغ سے امریکہ مطمئن:ڈینل فیلڈمی

واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
امریکہ،ہندوستان اورپاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ کاپرزورحامی ہے۔تاہم امریکہ ان دونوں ممالک کے درمیان،جومسائل ہیں اس سلسلہ میں اپنااثرڈالنے کی کوشش نہیں کرے گا۔افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی قاصدڈنیل بف فیلڈمین نے کہاکہ امریکہ اس بات پرخوش ہے کہ،ہندوستان اورپاکستان کے تعلقات میں بہتری پیداہورہی ہے۔فیلڈمین نے کہاکہ امریکہ یہ نہیں چاہتاکہ دونوں ممالک کے جومسائل میں ان کے تعلق سے حل یاتجاویزپیش کرے۔یہ کام دونوں ممالک کاہے کہ مسائل کاحل نکالیں۔فیلڈمین نے کہاکہ حال ہی میں امریکہ اورپاکستان کے مذاکرات ہوئے۔ان مذاکرات کے نتیجہ میں دونوں ملکوں کے تعلقات کوایک جہت دینے میں مددملی۔اب امریکہ اورپاکستان کے تعلقات اطمینان بخش ہیں۔فیلڈمین نے کہاکہ ہم نے وزیراعظم پاکستان نوازشریف کے اس بیان کوسنجیدگی سے لیاجس میں انہوں نے ہندوستان کوباہمی مسائل حل کرنے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔امریکہ توقع کرتاہے کہ ہند۔پاک تعلقات پھرسے معمول پرآجائیں گے۔علاقائی استحکام کے معاملہ میں افغانستان ایک اہم موضوع ہے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان کے مشیرسرتاج عزیزکے اس خیال سے اتفاق کیا،جس میں مسٹرعزیزنے کہاکہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات اچھے ہورہے ہیں۔امریکہ اورپاکستان کے قائدین کی حالیہ ملاقات میں پاکستانی وفدنے امریکہ قائدین کوواقف کروایاکہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری پیداہورہی ہے اوراس بناپروزیراعظم نوازشریف نے بات چیت شروع کرنے ہندوستان کودعوت دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں