شامی حکومت جنیوامذاکرات کے دوسرے دورمیں شرکت کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-08

شامی حکومت جنیوامذاکرات کے دوسرے دورمیں شرکت کرے گی

دمشق
(آئی اے این ایس)
شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل مغدادنے آج بتایاکہ10فروری کومنعقدشدنی دوسری جنیواکانفرنس کے حصہ کے طورپرحکومت مذاکرات کے دوسرے دورمیں شرکت کرے گی۔انہوں نے بتایاکہ جنیوامیں مذاکرات کے دوسرے دورمیں سرکاری وفدکی شرکت کافیصلہ کیاجاچکاہے۔انہوں نے بتایاکہ وفدجنیوااعلامیہ کے نکاتپرتبادلہ خیال توجہ مرکوزکرے گاجو2012قطعیت پایاتھا۔جنیوانے سرکاری خبررساں ثناء کے حوالہ سے یہ بات بتائی۔علاوہ ازیں شام میں دہشت گردی کی روک تھام پربھی وفدتبادلہ خیال کرے گا۔اس بات کااظہارمغدادنے کیاجوسرکاری وفدکے رکن بھی ہیں۔گذشتہ جمعہ کوشامی حکومت اوراپوزیشن سیرین نیشنل کولیشن کے وفودکے درمیان جنیوامیں گذشتہ جمعہ کوپہلی مرتبہ بات چیت منعقدہوئی تھی تاہم وہ بے نتیجہ رہی کیونکہ فریقین اپنے مطالبات پراٹل رہے۔اقوام متحدہ۔عرب لیگ کے شام میں تعینات کردہ مشترکہ سفیرلغداربراھیمی نے مذاکرات نے ثالث کارول اداکیاتھالیکن ٹکراوآمیزلب ولہجہ سے اسے دھکہ پہنچاتھا۔اپوزیشن کاابتدائی ہی سے مطالبہ رہاکہ شام میں مکمل عاملانہ اختیارات کے ساتھ عبوری حکومت جنیوامیں منعقدہ کانفرنس میں منظورکردہ اعلامیہ کی بنیادقائم کی جائے۔اپوزیشن نے بتایاکہ صدربشارالاسدکوعبوری حکومت میں کوئی رول فراہم نہیں ہوناچاہےئے۔تاہم سرکاری ٹیم نے بتایاکہ وہ اتحادکواقتدارحوالہ نہیں کرے گی بلکہ سیاسی حل پربات چیت کرے گی۔اس نے بتایاکہ اسدکی سبکدوشی’’ایک سرخ خط‘‘ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں