مشرف کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی وارننگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-08

مشرف کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی وارننگ

اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
پاکستان کی ایک خصوصی عدالت جوسابق فوجی حکمراں جنرل پرویزمشرف کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کی سماعت کررہی ہے۔مشرف کو18فروری کوحاضر عدالت ہونے سمن جاری کیا۔عدالت نے مشرف کووارننگ دی کہ اگروہ18فروری کوحاضرعدالت نہ ہوں توان کی گرفتارکیلئے غیرضمانتی وارنٹ جاری کیاجائے گا۔عدالت نے یہ فیصلہ اس وقت کیاجبکہ مشرف پھرعدالت میں حاضرہونے سے قاصررہے۔ججس نے قبل ازیں مشرف کوآج حاضرعدالت ہونے کاحکم دیاتھااورضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کیاتھا۔عدالت نے مشرف کی آج کی عدم حاضری سے استثنی کی درخواست کوقبول کرلیا۔مشرف کے وکیل انورمنصورنے عدالت کویقینی دلایاکہ ان کے موکل18فروری کوعدالت میں حاضرہوں گے اورفوجی ہاسپٹل سے ڈسچارج ہونے کے بعدوہ عدالت میں حاضرہوں گے۔مشرف گذشتہ سال شروع ہوئے مقدمہ کی کسی بھی پیشی میں حاضرنہیں ہوئے۔عدالت نے31جنوری کوقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیاتھااوراحساس ظاہرکیاکہ مشرف جن بوجھکرعدالت میں حاضرنہیں ہورہے ہیں۔مشرف کے قریبی ساتھ میجرجنرل(ریٹائرڈ)مشرف کیلئے25لاکھ روپئے مچلکہ رقم جمع کروائی۔مشرف کے وکلائے صفائی میں شامل ایک وکیل محمدعلی سیف نے آج عدالت سے باہرکہاکہ مشرف18فروری کوعدالت میں حاضرہوں گے جبکہ انہیں ڈاکٹراس کی اجازت دیدیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے خصوصی عدالت کے قیام اوراستغاثہ کے تقررکوچیالنج کیاہے۔عدالت پہلے ان امورکافیصلہ کرے۔مشرف کے ایک اوروکیل منصورنے کہاکہ استغاثہ کے تقرراورخصوصی عدالت کے قیام کوجوچیالنج کیاہے۔اس کی یکسوئی پہلے کی جائے۔ان باتوں کی یکسوئی کے بغیرمقدمہ کی پیشترفت ان کے موکل کے ساتھ ناانصافی کے مماثل ہوگی۔جسٹس عرب نے کہاکہ مقدمہ کووکلائے صفائی کی وجہ مقدمہ کی سماعت مسلسل تین مرتبہ ملتوی کی گئی۔علیحدہ طورپرسپریم کورٹ کے رجسٹرارنے قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ کے خلاف مشرف کی درخواست کوواپس کردیا۔رجسٹرارنے کہاکہ سپریم کورٹ درخواست کی سماعت نہیں کرسکتی اورمشرف متعلقہ عدالت سے رجوع ہوں۔مشرف12جنوری سے راولپنڈی کے فوجی ہاسپٹل کے شعبہ کارڈیالوجی میں زیرعلاج ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں