شام ۔اقوام متحدہ معاہدہ ،حمص کے شہریوں کو انخلاء کی اجازت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-08

شام ۔اقوام متحدہ معاہدہ ،حمص کے شہریوں کو انخلاء کی اجازت

دمشق
(رائٹر)
شام اور اقوام متحدہ کے درمیان جمعرات 6فروری کو ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت باغیوں کے زیر کنٹرول شہر حمص سے مصوم شہریوں کو نکلنے کی اجازت دے دی جائے گی ۔ یہ بات شامی نیوز ایجنسی سانا نے جمعرات کو کہی ۔ شامی نیوز ایجنسی کے مطابق حمص کے گورنر طلال البرازی اور اقوام متحدہ کے ریز یڈنٹ کو آرڈینیٹر یعقوب الحلو کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے ۔ جس کے تحت حمص کے پرانے شہر سے معصوم شہریوں کو نکلنے کی راہ دینے کے علاوہ وہاں اپنی مرضی کے مطابق رہ جانے والوں کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کا عمل شروع کردیا جائے گا ۔ گزشتہ ہفتہ سوئٹزرلیند میں ہونے والے امن مذاکرات میں پیدا ہونے والے تعطل کے بعد اس پیشترفت کو پہلا مثبت نتیجہ قرار دیا جارہا ہے ۔ ان مذاکرات کے دوران اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندے لخضر براہیمی نے اعلان کیا تھا کہ دمشق حکومت نے خواتین اور بچوں کو اس وسطی شہر سے نکلنے کا راستہ دینے پر آمادہ گی ظاہر کی ہے تاہم اس سلسلے میں مزید پیشترفت نہ ہوسکی اور اس کی ذمہ داری حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے ایک دوسرے پر عائد کی گئی تھی ۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق حمص میں کم از کم 3ہزار افراد پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے ۔ شام کی سانا کے مطابق متعلقہ شامی حکام اس معاہدے پر عملدآمد کریں گے اور حمص سے نکلنے والے معصوم شہریوں کو انسانی بنیادوں پر ضروری امداد دی جائے گی ،جس میں خوراک رہائشی سہولیات اور طبی امداد شامل ہے ۔ اس دوران شام کے نائب وزیر خارجہ نے آج کہا ہے کہ حکومت نے سوئٹرز لینڈ کے شہر جنیوا میں امن مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے یہ اطلاع دی ۔ نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد کے حوالے سے شامی ٹیلی ویژن نے اطلاع دی کہ جنیوا کانفرنس میں آئندہ ہفتہ مذکرات کے دوسرے دور میں شام عرب جمہوریہ کے وفد کو شریک کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ اس دوران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے شام میں شہریوں کی جاری ہلاکتوں کو مذمت کی ہے ۔ سکریٹری جنرل نے شام میں مسلسل بڑھتے ہوئے اسلحے اور بارود کے استعمال پر تشویش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ \"بیرل بموں کا آبادیوں پر استعمال وحشیانہ اقدام ہے ۔ بان کیمون کے ترجمان مارٹن نیز سکی کے مطابق پچھلے چھ دنوں کے درمیان حکومت نے حلب شہر پر بمباری کر کے 250شہریوں کی جان لی ہے ۔ جن میں 76بچے بھی شامل ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں