روس جانے والے طیاروں میں’’ٹوتھ پیسٹ بم‘‘رکھے جانے کاانتباہ اولمپک گیمس کے موقع پرامریکہ نے بحراسودمیں دوجنگی جہازتعینات کردئیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-07

روس جانے والے طیاروں میں’’ٹوتھ پیسٹ بم‘‘رکھے جانے کاانتباہ اولمپک گیمس کے موقع پرامریکہ نے بحراسودمیں دوجنگی جہازتعینات کردئیے

واشنگٹن
(اے ایف پی)
امریکہ کی حکومت نے امریکی اوربیرونی ایرلاکوخبردارکیاکہ روس جانے والے طیاروں میں دہشت گرد’’ٹوتھ پیسٹ بم‘‘رکھ سکتے ہیں۔امریکہ کی حکومت نے خبردارکیاکہ روس جانے والے طیاروں میں دھماکواشیاٹوتھ پیسٹ کی شکل میں رکھ سکتے ہیں۔ایک عہدیدارنے نیوزایجنسی’’اے ایف پی‘‘سے کہاکہ ایسی اطلاعات ہیں کہ روس جانے والے طیاروں کواستعمال کیاجائے گااوران طیاروں میں’’ٹوتھ پیسٹ بم‘‘رکھے جانے کاامکان ہے۔امریکی ہوم لینڈسیکیورٹی نے کل ایک بیان میں کہاکہ اندرون ملک کے عناصرکے بارے میں مسلسل اطلاعات مل رہی ہیں۔تاہم بیان میں کہاگیاکہ ہم اس بات سے لاعلم ہیں کہ اس وقت اصل امریکہ کوخطرہ لاحق ہے۔ہم اس بات کویقینی بنارہے ہیں کہ امریکہ کوخطرے سے بچایاجائے۔امریکہ کی سیکیورٹی انتظام کے تحت مختلف احتیاطی اقدامات کئے جاتے ہیں۔روس میں اس وقت سوچی کے مقام پرکل سے اولمپک گیمس شروع ہورہے ہیں۔ایسے میں دہشت گردروس جانے والے طیاروں میں دھماکواشیا،ٹوتھ پیسٹ کی شکل میں رکھ سکتے ہیں۔روس کے جنوبی شہروالکوگراڈمیں دوہلاکت خیزخودکش حملے ڈسمبرمیں ہوچکے ہیں۔روس کے سوچی مقام پر7فروری تا23فروری اولمپک کیمس ہورہے ہیں۔سوچی مقام قفقازعلاقے کے قریب ہے۔قفقازکے علاقہ واقع داغستان،انکیشتہ اورچیچنیامیں اسلامی انتہاپسندسرگرم ہیں۔ان انتہاپسندوں نے اولمپک گیمس کے موقع پرحملوں کی دھمکی دیدی ہے۔قفقازکے علاقے سے مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔قفقارعلاقے کے اسلامی انتہاپسندروس کی مرکزی حکومت کے خلاف سرگرم ہیں۔اسلامی انتہاپسندعلحدگی کی تحریک چلارہے ہیں۔قبل ازیں عہدیداروں نے کہاکہ امریکہ کے دوجنگی جہازبحراسود میں داخل ہوگئے ہیں۔اولمپک گیمس کے دوران ہنگامی حالات پیداہوں توامدادی کاموں کے لیے ان جنگی جہازوں کوتیارحالت میں رکھاگیاہے۔اولمپک گیمس کے موقع پرامریکہ نے یہ احتیاطی اقدامات کئے ہیں اورامریکہ نے روس جانے والے امریکی ایرالائنزاورپیرونی ایرلائنزکوخبردارکیاہے کہ ان طیاروں میں’’ٹوتھ پیسٹ بم‘‘رکھے جاسکتے ہیں۔امریکہ نے قبل ازیں روس کوپیشکش کیاتھاکہ وہ اولمپک گیمس کے دوران دہشت گردحملوں کوروکنے انٹلی جنس تعاون کرے گا۔تاہم روس نے امریکہ کے اس پیشکش کاکوئی جواب نہیں دیا۔روسی صدرولادیمیرپوٹین نے سیکیورٹی برقراررکھنے کاعزم کرلیاہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں