ایران سے تعلقات بہتربنانے پراعتراض نوری المالکی کوششوں پرامریکی قانون سازناراض - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-07

ایران سے تعلقات بہتربنانے پراعتراض نوری المالکی کوششوں پرامریکی قانون سازناراض

واشنگٹن
(اے ایف پی)
عراق کے وزیراعظم نوری المالکی پرامریکی کانگریس کے ارکان نے برہمی کااظہارکیا۔امریکی کانگریس کے ارکان نے ایران سے تعلقات استوارکرنے کی نوری المالکی کی کوشش پراظہارناراضگی کیا۔ایوان نمائندگان کے ارکان نے کل جمع ہوکرعراق میں القاعدہ میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔القاعدہ کی شاخ اسلامی مملکت عراق اسلامی لیوانت گروپ کے بم حملوں سے حالیہ عرصہ میں دہل گیا۔ان حملوں میں33افرادہلاک ہوگئے۔اسلامی انتہاپسندہرماہ اوسطا40حملے کررہے ہیں۔ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے صدرنشین ایڈارئیں نے کہاکہ وزیراعظم نوری المالکی کو چاہئے کہ وہ مابعدمسلکی تشددعراق کے حالات پرکنٹرول کریں۔انہوں نے کہاکہ انتہاپسندعراق کے سنی اورشیعہ عوام میں پھوٹ سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔انتہاپسندمسلکی اختلافات سے فائدہ اٹھانے میں ماہرہوگئے ہیں۔ری پبلکن رکن ڈانانے اس بات پراعتراض کیاکہ ان حالات کے باوجود امریکہ عراق سرگرم ہے۔امریکہ،عراق کوجنگی استعمال کے ہیلی کاپٹرفراہم کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ ایک ایسے وقت جبکہ عراق کے عوام ایک دوسرے کوہلاک کررہے ہیں اسے میں ہمیں ان کے بیچ نہیں جاناچاہئے۔عراق میں ہزاروں عوام کی جانیں جارہی ہیں۔اس خونی کھیل میں امریکہ کوفریق نہیں بننا چاہئے۔عراقیوں کوکیوں ایساموقع دیں کہ وہ خودایک دوسرے کوہلاک کریں۔ڈپٹی انڈرسکریٹری برائے عراق برٹ میک گرک نے کہاکہ خودکش حملے انتہائی نفرت انگیزکھیل ہے۔انہوں نے کہاکہ عراق کے اندرجوخودکش بم حملے ہورہے ہیں وہ سب باہرسے آئے ہوئے خودکش بمبارہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کایہ پیام ہے اسلامی انتہاپسندوں سے نمٹنے کے معاملہ میں متحدہوکران کامقابلہ کریں۔اس طرح وزیراعظم نوری المالکی سے ہمارامطالبہ ہے کہ وہ سنی عوام کوساتھ لے کرچلیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں