یوکرین میں طیارہ کے اغوا کی کوشش - اولمپکس کے پرامن ماحول کا سبوتاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-09

یوکرین میں طیارہ کے اغوا کی کوشش - اولمپکس کے پرامن ماحول کا سبوتاج

ماسکو
(یواین آئی)
استنبول جانے والی ترکش ایرلائنس میں سوارایک مسافرنے کل طیارہ کے اغواکی کوشش کرتے ہوئے دعوی کیاتھاکہ طیارہ میں بم موجودہے۔اس نے اولمپک کے مقام سوچی جانے کامطالبہ کیاتھا۔روسی میڈیارپورٹ میں یہ بات چیت بتائی گئی۔یوکرین کادوسراسب سے بڑاشہرکھارکیوسے پیگاسیس ایرلائن پروازسخت آزمائش کے باوجودبھی بہ حفاظت اپنے مقام پراترپڑی۔ترکی نے طیارہ کی رفاقت کے لیے بم خطرہ کوملحوظ رکھتے ہوئے فروری ایکF-16لڑاکاطیارہ روانہ کردیاتھا۔ذرائع نے ریانووستی نیوزایجنسی کوبتایاکہ مذکورہ فرونشہ کی حالت میں تھا۔یوکرین کے وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں بتایاکہ غالباوہ شخص یوکرین کاشہری تھا۔ترکی کی وزارت حمل ونقل کے ایک عہدیدارنے بتایاکہ پروازمیں110مسافرین سوارتھے۔روسی صدرولادیمیرپوٹین نے گراں خرچ افتتاحی تقریب کے ساتھ سوچی میں کل ونٹراولمپکس کاافتتاح کیا،جس میں روس کودوبارہ ابھرتے ہوئے ملک کی حیثیت سے پیش کیاگیا۔انقرہ سے اے پی کے بموجب ترکی کے سیکیورٹی فورسس نے یوکرین کے پروازکے ایک مسافرکوحراست میں لے لیاجس پرشبہ ہے کہ وہ طیارہ کے اغواکی کوشش کرتے ہوئے بم کی دھمکی کے ساتھ اسے روسی علاقہ سوچی لے جاناچاہتاتھا،جہاں پرسخت سیکیورٹی انتظامات میں سرمائی اولمپک منعقدہورہے ہیں۔یوکیرین کے کھارکیوسے جانے والی پروازکے پائلٹ کے سگنل دینے کے ساتھ ہیF-16لڑاکاطیارہ روانہ کردیاگیا،جبکہ پائلٹ نے اغواکی کوشش سے مطلع کیاتھا۔بعدازاںF-16طیارہ نے دوسری پروازکوبحفاظت اس کے حقیقی ٹھکانے تک پہنچایا۔اس بات کااظہاراین ٹی وی چینل نے کیا۔سرکاری عہدیداروں نے مشتبہ اغواکنندہ کوقابومیں کرلیاجبکہ دیگر109مسافرین کاتخلیہ کروایاگیا۔گورنراستنبول حسین اونی نے سبیحا گوگ سین ایرپورٹ پریہ بات بتائی۔گرفتاری کے دوران مذکورہ شخص معمولی زخمی ہوگیاتاہم اسلحہ کااستعمال نہیں کیاگیا۔اس شخص کے پاس بم موجودنہیں تھا۔مسافرین کاکسی پریشانی کے بغیرتخلیہ کرادیاگیااوریہ کاروائی تکمیل پائی۔اس شخص کامقصدغیرواضح ہے تاہم متلونے بتایاکہ اس نے بارباراپنے ملک کے بارے میں درخواستیں کیں اوراس بات کاخواہاں تھاکہ سوچی میں متعلقہ کھیل سرگرمیوں کے لیے پیام جاری کیاجائے۔متلونے بتایاکہ ہمیں معلومات حاصل ہوئیں کہ سوچی میں فروغ پذیرجذبہ امن وامان کوسبوتاج کرنے کے اقدامات کئے جاسکتے ہیں،لیکن ہمیں اس بات پردکھ ہے کہ اس نوعیت کے پروگرام کاہمارے شہرمیں انعقادعمل میں آیاہے۔سرمائی اولمپک کاروس کے تفریحی شہرمیں افتتاح کے ساتھ ہی اغواکاڈرامہ رونماہواجبکہ ساری دنیاکے ہزاروں اتھیلیٹس سخت سیکیورٹی والے انتظامات پرمبنی اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں جبکہ آسمان پرپٹاخوں کے منظردکھائی دے رہے ہیں۔انٹرفیاکس نیوزایجنسی نے یوکیرین کے سیکیورٹی سرویس کے حوالہ سے بتایاکہ ملک کی سرکردہ سیکیورٹی ایجنسی کاکہناہے کہ مسافرشدیدنشہ کی حالت میں تھا۔متلونے بتایاکہ مذکورہ شخص مئے نوشی نہیں کی تھی،تاہم اس نے دوسری(نشیلی)اشیااستعمال کی ہوں گی۔انہوں نے دیگر تفصیلات نہیں بتائی۔ترکش ٹرانسپورٹ کے انڈرسکریٹری حبیب سولک نے این ٹی وی کوبتایاکہ وہ شخص اپنی نشست سے اٹھ کھڑاہوااورچیخ چیخ کرکہہ رہاتھاکہ طیارہ میں بم موجودہے،وہ مقفل کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش کررہاتھا۔پائلٹ نے ایرپورٹ عہدیداروں کوبتایاکہ طیارہ کے اغواکی کوشش کی جارہی ہے جس پرایرپورٹ پرسخت چوکسی اختیارکرلی گئی۔اس شخص کویہ باورکروایاگیاتھاکہ طیارہ سوچی جارہاہے۔سولک نے یہ بات بتائی۔پیگاسیس ایرلائنس نے اپنے مختصربیان میں اس بات کی توثیق کی کہ کھارکیوسے جانے والی پروازمیں بم کاخطرہ موجودتھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں