طالبان امن پینل میں لال مسجد کے عالم کا رول جاری رہے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-09

طالبان امن پینل میں لال مسجد کے عالم کا رول جاری رہے گا

اسلام آباد
(آئی اے این ایس)
اسلام آبادکی لال مسجد کے عالم اورپاکستانی طالبان کی نامزدکردہ امن مذاکرات کمیٹی کے رکن مولاناعبدالعزیزتوقع ہے کہ اس کاروائی میں اپنے رول کوبرقراررکھیں گے۔قبل ازیں انہوں نے جمعہ کواس بات کی دھمکی دی تھی کہ اگرانہیں پاکستانمیں شرعی قوانین کے نفاذکاتیقن نہ دیاجائے تووہ بات چیت کابائیکاٹ کریں گے۔مولانایوسف شاہ جوتحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کے رابطہ کارہیں،انہوں نے ڈان نیوزکوبتایاکہ ٹی ٹی پی امن مذاکرات کمیٹی کے کلیدی مصالحت کارمولاناسمیع الحق نے عبدالعزیزسے بات چیت کی ہے،امکان ہے کہ لال مسجدکے سرکردہ عالم دین ٹی ٹی پی کمیٹی میں اپناکام جاری رکھیں گے۔دی نیشن نے ایک پریس کانفرنس میں جمعہ کوعبدالعزیز کے حوالہ سے بتایاکہ وہ نہ توطالبان سے ملاقات کریں گے اورامن کاروائی میں اس وقت تک شامل نہ ہوں گے جب تک حکومت اس معاملہ میں انہیں تیقن فراہم نہ کرے۔عبدالعزیزنے بتایاکہ پاکستانی دستورکامتبادل قرآنی اورپیغمبراسلام حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمیات ہونی چاہیں۔ان کے حوالہ سے بتایاگیاہے کہ پاکستان کاقانون یہی ہوناچاہئے تاوقتیکہ ایجنڈہ میں کمیٹی اس بات کوشامل نہ کرے کہ اس وقت تک وہ مذاکرات کاحصہ نہیں بنیں گے۔ڈان آن لائن نے بتایاکہ شاہ کاکہناہے کہ ٹی ٹی پی مصالحت کاروں کی ممنوعہ تنظیم سے ملاقات کاامکان اندرون2دن واضح ہوجائے گا۔انہوں نے بتایاکہ ٹی ٹی پی قیادت کے ساتھ ملاقات کاوقت یامقام کاتعین کیاگیا۔شاہ نے بتایاکہ کمیٹی اس کے انتظام میں وفاقی حکومت سے معاون طلب کرے گی۔ٹی ٹی پی قیادت سے ملاقات کے بعدوہ سرکاری مصالحت کاروں کے سامنے اپنے نقاط نظرکااظہارکریں گے۔طالبان کی9رکنی نگرانکارکمیٹی میں قاری شکیل خان حقانی،عمرخالدخراسانی،قاری بشیر،اعظم طارق اورطالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہد اورعصمت اللہ مودی شامل ہیں۔ٹی ٹی پی مصالحت کاروں اورحکومت پاکستان کی نامزدکردہ کمیٹی کے درمیان امن مذاکرات کاجمعرات کوآغازہواہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں