تولیوں سے منشیات کی اسمگلنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-07

تولیوں سے منشیات کی اسمگلنگ

ممبئی۔
(ایجنسیاں)
منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے آج کل اسمگلنگ کے نئے نئے طریقے آزما رہے ہیں جنہیں دیکھ کر ایجنسیوں کی آنکھیں چوندھیار رہی ہیں۔ جیسے اپنے پیٹ میں 100-100 کیپسول لانا۔ اےئرپورٹ پر حال ہی میں افریقی ممالک کے کچھ منشیات مافیاؤں نے تولیوں میں منشیات کی اسمگلنگ کی۔ اس کا انکشاف تب ہوا جب خاص قسم کے اسمگلر بار بار اپنے ساتھ تولیے ممبئی ایرپورٹ پر لارہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق منشیات کو اسمگلر اپنے ملک میں پانی کے بڑے ٹب میں گھنٹوں ڈبوئے رکھتے ہیں۔ جب مکمل منشیات گھل جاتا ہے‘ تب اس میں کاٹ کے تولیے ڈال دیتے ہیں اور کچھ دیر کے بد تولے میں پانی سوکھ جاتاہے۔ پھر اس تولیے کو دھوپ میں سکھادیا جاتا ہے۔ اس تولے کو اسمگلر اپنے ساتھ فلائٹ سے ممبئی لے آتے ہیں۔ اس تولے کو پانی میں ڈال دیا جاتا ہے جس سے سارا منشیات پانی میں گھل جاتا ہے۔ اب یہ مائع منشیات مارکیٹ میں آجاتاہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں