hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں 2014-feb-25 |
(اعتماد نیوز)
گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کامالی سال2014-15ء کا4599کروڑروپے پرمشتمل بجٹ آج جنرل باڈی اجلاس میں متفقہ طورپرمنظورکرلیاگیا۔بجٹ کی منظوری کے موقع پرکانگریس اورتلگودیشم کے درمیان ایک دوسرے پرالزامات اورجوابی الزامات کے علاوہ گڑبڑکاسلسلہ جاری تھا،اسی گڑبڑمیں مےئرگریٹرحیدرآباجناب محمدماجدحسین نے بجٹ کی قراردادپیش کرتے ہوئے اس کی منظوری کااعلان کردیا۔محمدماجدحسین نے بحیثیت مےئرگریٹرحیدرآباداپنی میعادکے دوران یہ تیسرابجٹ پیش کیاجبکہ جی ایچ ایم سی کی موجودہ باڈی کایہ آخری بجٹ تھا۔مےئرکی جانب سے بجٹ کی پیشکشی کے بعدمختلف جماعتوں کی جانب سے بجٹ کی تائیدومخالفت میں اظہارخیال کیاجارہاتھا۔آج صبح مقررہ وقت کے بجائے تاخیرسے جی ایچ ایم سی کے بجٹ اجلاس کاآغازہوا۔مےئرگریٹرحیدرآباد25منٹ میں اپنی بجٹ تقریرمکمل کی۔محمدماجدحسین نے اپنے بجٹ تقریرمیں کہاکہ جس وقت انہوں نے مےئرکاعہدہ سنبھالااس وقت جی ایچ ایم سی کی مالی حالت کمزورتھی،450کروڑروپے کااوورڈرافٹ تھا۔ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد نہ صرف اوورڈرافٹ کوختم کیاگیابلکہ بڑے پیمانے پرترقیاتی کام انجام دئیے گئے۔انہوں نے کہاکہ مالی سال2014-15کے لئے4599کروڑروپے کابجٹ مختص کیاگیاہے اس میں نئی اسکیمات اوراقدامات بھی متعارف کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کمشنرجی ایچ ایم سی3850کروڑروپے کے بجٹ کی تجویزپیش کی تھی تاہم اسٹینڈنگ کمیٹی نے اس پربحث کرتے ہوئے بجٹ میں اضافہ کیا۔محمدماجدحسین نے کہاکہ مئیرکی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی وہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں اوربجٹ کی تیاری سے واقف تھے۔انہوں نے کہاکہ ان کی میعادکے دوران یہ تیسرابجٹ پیش کیاگیاہے اورانہیں خوشی ہے کہ شہریان حیدرآبادپرٹیکس کاکوئی نیابوجھ نہیں ڈالاگیاہے،عوام پربوجھ ڈالے بغیرجی ایچ ایم سی نے اپنی آمدنی اورفنڈس میں اضافہ کیا،گذشتہ تین برسوں سے عوام پراضافی یوزرچارجس یاٹیکسس کابوجھ بھی نہیں ڈالاگیا۔انہوں نے کہاکہ جی ایچ ایم سی کایہ8واں بجٹ تھاجبکہ مجلس نے اب تک3بجٹ پیش کئے ہیں۔جی ایچ ایم سی نے عوام کی بنیادی سہولتوں اورانفرااسٹرکچرکوبہتربنانے کے کئی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے جنرل باڈی اوراسٹینڈنگ کمیٹی کے منظورہ اہم کاموں کابھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ جی ایچ ایم سی اسٹاف کوعبوری راحت بھی فراہم کی گئی ہے۔سٹرکوں صفائی کے لئے میکانیکل سویپنگ کرنے36کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔جی ایچ ایم سی کے علاقوں میں یکساں نوعیت کے مکان نمبرات کے اندراج کے لئے ہاوزنمبرنگ سل کے بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے10کروڑروپے فراہم کئے گئے ہیں تاکہ اس پراجکٹ کوآسانی سے مکمل کیاجاسکے۔ماجدحسین نے کہاکہ ان کے دورمیں پہلی مرتبہ دونوں شہروں کے غریبوں کوپیٹ بھرکھانافراہم کرنے کے لئے ایک منفردفوڈاسکیم کاآغازکیاجارہاہے جوشہرکے50مراکزپرکھانافراہم کرے گی۔ہرمرکزپر300افراداس طرح سے روزانہ15ہزارغریبوں کوتعذیہ بخش غذا5روپے میں فراہم کی جائے گی جبکہ اس پراخراجات فی کس20روپے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ اربن کمیونٹی ڈیولپمنٹ شعبہ کے تحت بیروزگارنوجوانوں اورخواتین کوتربیتی پروگرام کے لئے18کروڑروپے فراہم کئے گئے ہیں۔اسکول تک رسائی کوبہتربنانے کے لئے اسکیم کے تحت11کروڑروپے اوراسپورٹس مین کو18زمروں میں اسپورٹس فیلوشپ فراہم کرنے کی منفرداسکیم کابھی آغازکیاجارہاہے۔شہریوں کو
صاف اورشفاف پینے کاپانی فراہم کرنے دونوں شہروں میں400آراوپلانٹس قائم کرنے کافیصلہ کیاگیاہے جوزیادہ ترسلم اورغریب بستیوں میں قائم کئے جائیں گے اس کے لئے20کروڑروپے فراہم کئے گئے ہیں۔بے گھرافراد کے لئے شہرمیں14نائٹ شیلٹرس چلائے جارہے ہیں،جی ایچ ایم سی میں حالیہ سروے کے بعدمزید18نئے نائٹ شیلٹرس کے قیام کافیصلہ کیاگیاہے۔فلاحی پروگراموں کی عمل آوری کوترجیح دی گئی ہے،جی ایچ ایم سی فلاحی پروگراموں کے لئے470۔24کروڑروپے مختص کئے ہیں تاکہ انسدادغربت کے پروگراموں پرعمل آوری کی جاسکے اورمکانات بھی تعمیرکئے جاسکیں۔جی ایچ ایم سی نے غریب عوام کے لئے24اسمبلی حلقوں میں ایک،ایک فنکشن ہال کی تعمیرکابھی فیصلہ کیاہے۔شہرمیں صفائی کے کاموں کوبہتربنانے کے لئے سرکل واری اعتبارسے اسپیشل آفیسرمقررکئے گئے ہیں تاکہ وہ نگرانی کرسکیں۔عوام کی سہولت کے لئے ایک ہزاربیت الخلاء تعمیرکرنے25کروڑروپے فراہم کئے گئے ہیں۔شہرکوسرسبزوشاداب بنانے کے لئے شہری سطح کے پارکس کے لئے35کروڑاورکالونی سطح کے لئے10کروڑروپے فراہم کئے گئے ہیں،کشن باغ میں امیوزمنٹ پارک تعمیرکرنے کے لئے بجٹ میں10کروڑروپے فراہم کئے گئے ہیں۔مےئرنے بتایاکہ میرعالم تالاب کاانہوں نے چیف سکریٹری حکومت اورکمشنرجی ایچ ایم سی کے ہمراہ معائنہ کیاتھااس تالاب کوخوبصورت بنانے کے لئے25کروڑروپے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ شہری حدودمیں دیگرتالابوں کے لئے55کروڑروپئے مختص کئے گئے ہیں۔اسپورٹس کی ترقی کے لئے منی اسٹیڈیمس،سوئمنگ پولس،24اسمبلی حلقوں میں تعمیرکرنے کے لئے50کروڑروپے فراہم کئے گئے ہیں۔سٹرکوں کی جامع ترقی کاپراجکٹ تیارکیاگیاہے،ٹولی چوکی،عنبرپیٹ،بالانگرجنکشن کے علاوہ اپوگوڑہ،کندیکل گیٹ،سفیل گوڑہ اورتکارام گیٹ پرریلوے انڈربریج اوراووربریج تعمیرکئے جائیں گے۔سٹرکوں کی توسیع کے کام بارکس،بازارگھاٹ،ہائی ٹیک سٹی،درگاہ جنکشن،موسی پیٹ تالاب،مادھاپور،میاں پور،مغل کانالہ،رحمت نگر،کاواڈی گوڑہ اوردیگرمقامات پرکئے جائیں گے اور49جنکشن کی ترقی کی نشاندہی کی گئی ہے۔شہرمیں سٹرکوں کی ترقی اورانہیں بہتربنانے کے لئے436کروڑروپئے مختص کئے گئے ہیں۔گریٹرحیدرآبادمیں داخلے کے14مقامات پرخوبصورت کمانوں"گیٹ وے آف حیدرآباد"کی تعمیرکے لئے8۔4کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔شہرمیں تہذتبی ورثہ کے حامل عمارتوں کے آس پاس علاقوں کوخوبصورت بنانے50کروڑروپے ،اختراعی پراجکٹس کے لئے50کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔ورلڈبینک کی ٹیم کے حالیہ دورہ پردئیے گئے مشورے کے مطابق300کروڑروپے کے ٹیکس فری بانڈس بھی جاری کئے جارہے ہیں۔جی ایچ ایم سی کے حدودمیں واقع تمام150ڈیویژنوں کی ترقی کے لئے ہرایک ڈیویژن کو1۔5کروڑروپے اورسابق ایم سی ایچ علاقے کے کارپوریٹرس کو2کروڑروپے فراہم کرنے کافیصلہ کیاگیا۔حیدرآبادکوعالمی درجہ کاشہربنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ریاست کی تقسیم کے موقع پرجی ایچ ایم سی دونوں ریاستوں کے شہریوں کے لئے خدمات انجام دے گی اس لئے دونوں ریاستوں کی حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ جی ایچ ایم سی کوزیادہ سے زیادہ فنڈس فراہم کرے۔
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں