تنظیم اسلامی تعاون کی جانب سے صومالیہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-25

تنظیم اسلامی تعاون کی جانب سے صومالیہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت

جدہ
(آئی اے این ایس)
تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی)سکریٹری جنرل ایاز امین مدنی نے مگادیشو میں 21فروری کو قصر صدرات پر حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اس حملہ میں 50سے زائدا فراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں سرکاری عہدیدار بھی شامل ہیں ۔ مدنی نے صومالی حکومت کے صدر دفتر اور قیادت پر حملہ کو غیر منصفانہ اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے ۔ انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں جانی نقصان پر رنج وغم کا اظہار بھی کیا ۔ سکریٹری جنرل نے صدر حسن شیخ محمود کی زیر قیادت صومالیہ حکومت کے ساتھ اوآئی سی کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے صدر صومالیہ سے اعتدال پسند اسلام کی تعلیم اور امن وروادری کے اقدار کی نفی کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کی بھی درخواست کی ۔ انہوں نے حکومت صومالیہ کے ساتھ او آئی سی کی یگانگت کے اظہار کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم ہر نوعیت وطرز عمل میں تشدد کی مذمت کرتی ہے ۔
OIC Secretary-General condemns terrorist attack in Somalia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں