hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں 2014-feb-21 |
اعتماد نیوز
حلقہ اسمبلی ملک پیٹ کو ایک مثالی حلقہ بنانے اور اس کی ہمہ جہت ترقی کیلئے گذشتہ 5سالوں کے دوران مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ، رکن اسمبلی اور کارپوریٹرس نے کروڑہا روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ حلقہ کے مختلف علاقوں میں بلدی، برقی، آبرسانی کے متعدد کاموں کے علاوہ کئی بڑے پراجکٹس تکمیلی مراحلہ پر ہیں۔ رکن اسمبلی ملک پیٹ احمد بلعلہ نے بتا یا کہ ان کے حلقہ میں اسکولس کی نئی عمارتیں، ریل اوور بریج، نالوں کی توسیع، سڑکوں اور فٹ پاتھ کی مرمت، واٹر لائن اور سیوریج لائن کی تنصیب ، نئے برقی سب اسٹیشنس کے قیام کے علاوہ حلقہ کے سینکڑوں غریب و مستحق افراد اور خاندانوں کو سرکاری اسکیموں سے مستفید کروایا گیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدر آباد بیر سٹر اسد الدین اویسی کی راست نگرانی میں حلقہ اسمبلی ملک پیٹ میں کروڑہا روپے کے ترقیاتی کام تکمیل کرائے گئے۔ خود صدر مجلس نے اپنے ایم پی فنڈس سے اعظم پورہ ریل انڈر بریج کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ 75لاکھ روپے فراہم کئے ۔ یہ بریج کی تعمیر تکمیلی مراحل میں ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین نے مقامی عوام سے 2009کے انتخابی مہم کے دوران اس بریج کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا ۔ اس بریج سے متصل نالے کے اوپر 2.5کروڑ روپے کی لاگت سے سلاب اور بریج بنا یا جارہا ہے۔ بلدیہ سے اس کی منظوری حاصل کی گئی تھی۔ آئندہ اپریل تک اس بریج کے تعمیر کا م مکمل کر لئے جائیں گے جس سے اعظم پورہ علاقہ میں ٹریفک کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ کئی تیکنیکی رکاوٹوں کے باوجود ان دونوں پراجکٹس کے کاموں میں تیزی سے پیشرفت جاری ہے اس کے علاوہ بیر سٹر اویسی نے شعیب میموریل ملک پیٹ کے پاس مکانات میں پانی داخؒ ہوا کرتا تھا اس کو روکنے کیلئے وہاں پانے ایم پی فنڈ سے نئی ڈرینج لائن کی تنصیب کروائی۔ صدر مجلس نے فراہم کئے ہیں اس کے علاوہ رکن پارلیمنٹ حیدر آباد نے حلقہ اسمبلی ملک پیٹ کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائن اور پانی کی لائنوں کی تنصیب ، سی سی سڑکوں کی تعمیر کیلئے تقریبا 2کروڑ روپئے فراہم کئے۔
( پریس نوٹ )
طلبہ کی پوشیدہ صلاحتیوں کو اجاگر کرنے اور ان میں سائنسی رجحانات کو فروغ دینے کی غرض ے گورنمنٹ جامعہ عثمانیہ ہائی اسکول ملحقہ عثمانیہ یونیورسٹی میں ایک سائنس فیر کا انعقاد عمل میں لا یا گیا جس میں آٹھویں اور نویں جماعت کے طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس سائنس فیر کاافتتاح سوشیلا انچارج ہیڈ ماسٹر نے کیا، شمونامبین اسکول اسسٹنٹ فزیکل سائنس اور فوزیہ بیگم اسکول اسسٹنٹ بیالو جیکل سائنس کی سر پرستی میں طلبا و طالبات نے اپنی اختراعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ اردو، تلگو، اور انگریزی میڈیم کے طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے اس سائنس فیر کا مشاہدہ کیا اس موقع پر ناندی فونڈیشن کی جانب سے بہترین مظاہرے پر صبیحہ متعلم جماعت ہشتم کو اول، صبا بیگم متعلم جماعت فہم دوم اور انجم النساء متعلم جماعت ہشتم کو سوم انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔ محمد عبد الحمید خان پریسیڈینٹ لینگویج پنڈت پریشد ڈسٹرکٹ حیدر آباد نے اس سائنس فیر کے انعقاد پر ستائش کی اس سائنس فیر کے انعقاد میں خالدہ بیگم، انیس، اسماء جبین، بابا قدیر کے علاوہ سرینواس ریڈی، وشنو وردھن اور انجیاتمام اسکول ٹیچرس کا مکمل تعاون رہا۔
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں