پرانے شہر کی خبریں - old city news 17 feb 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-17

پرانے شہر کی خبریں - old city news 17 feb 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-feb-17

پریس نوٹ
مستقل مصائب آلام، قتل وغارت گری کے باوجود چیچنیا کے راسخ العقیدہ غیور،بہادر اورجری مسلمانوں کی اسلام اور شعائر اسلامی سے اٹوٹ وابستگی قابل تحسین وتقلید ہے۔ ان خیالات کااظہارجناب ایاز الشیخ پریسڈنٹ ایڈیٹر یواین این نے کانفرنس ہال جامع مسجد عالیہ گن فاؤنڈری میں تاریخ اسلام لکچر کی نشست بعنوان"چیچنیا میں اسلامی تہذیب وتمدن کے اثرات" خطاب کے دوران کیا۔ نشست کا آغاز محمد شاہ نظر کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ انہوں نے کہاکہ چیچنیا تک اسلام کی دعوت پہلی صدی ہجری کے دوران پہنچ ہی گئی تھی اور حضرت عمر فاروقؓ کے عہد خلافت میں اس علاقہ سے قریبی آذربائیجان کے کچھ علاقو ں پر اسلامی فوج نے قبضہ کرلیاتھا۔ پھر91ہجری میں چیچنیا فتح کیا۔ حضرت عثمانؓ کے دورحکومت میں فتوحات کو مضبوط کیاگیا۔ حضرت علیؓ نے اپنے دور خلافت میں وہاں مسلمانوں کی ایک جماعت کو مستقلاً آباد کیا جو نو مسلموں کی دینی تربیت کے علاوہ تبلیغ دعوت کا فریضہ بھی انجام دیتی تھی۔ چنانچہ عرب مسلمان، چیچنیا اور آذربائیجان میں آباد ہوگئے ۔ وہاں انہو ں نے مسجدیں تعمیر کیں۔ مصر اور شام سے مسلمانو ں کی کثیر تعداد ہجرجت کرکے ان علاقوں میں آباد ہوگئی اور پھر ان لوگوں نے یہاں بہترانداز میں اسلام کی نشرواشاعت کا فریضہ انجام دیا اوران ممالک میں اسلامی تہذیب وتمدن کی روشنی پھیلتی گئی۔ یہ سلسلہ اموی اور عباسی دور خلافت میں بھی جاری رہا او رچیچنیا مملکت اسلامی کا اہم ملک بن گیا۔ پھرمونگول قہر بن کر اسلام پرچھاگئے جن کی زد میں یہ ممالک بھی آگئے ۔ چنگیز خان کے بیٹوں کی آپسی لڑائی سے یہ علاقہ چھوٹے ممالک میں بٹ گیا۔ چیچنیا ایک عرصہ تک جنگ وجدال کا مرکز بنارہا۔ جناب ایاز نے مزید کہاکہ عثمانی سلطنت کے قیام کے بعد یہ سلسلہ بند ہوااوریہ پورا علاقہ عثمانی سلطنت کے دائرے میں آگیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ روس ، چیچنیا میں عیسائیت کو فروغ دینے کی ہرممکن کوشش کی چنانچہ روس نے چیچنیا پر پوری طرح قبضہ کرلیا۔ اس نے طاقت کے زور پرحکومت شروع کی چونکہ یہاں کے عوام کی اکثریت ملسمان تھی اس لئے اسلام اورملسمانوں پر طرح طرح کی پابندیاں عائد کی گئیں اور مسلمانوں کو عیسائیت قبول کرنے پرمجبور کیاگیا۔ چیچنیا کے شہروں اور دیہات میں موجود تمام مساجد کومسمار کردیاگیا۔ انہوں نے یہاں کے اصل باشندوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کردیا لیکن مساجد کی تالابندی اور جبری جلاوطنی نے چیچنیا کے مسلمانوں کے عقائد میں کوئی کمزوری پیدا نہیں کی بلکہ ان کی ایمانی قوت میں مزید اضافہ ہوا۔ ان لوگو ں نے اپنے دینی عقائد اوراسلامی شعائر کی حفاظت کی۔ روسی حکمرانوں نے جب یہ دیکھا کہ اس طرح کی تادیبی کاروائیوں کا کوئی اثر نہیں ہوا تو انہو ں نے یہاں کے جلاوطن باشندوں کو واپس آنے کی اجازت دی لیکن اس وقت یہاں پورے ملک میں کوئی ایک مسجد بھی نہیں رہ گئی تھی۔ پورے ملک میں صرف صرف5مساجد کو کھولنے کی اجازت دی گئی۔ یہاں تک کے اشتراکیت کا1990میں زوال اور علاقہ کی دیگر کئی مملکتوں کے طرح چیچنیا نے اپنے آپ کو روسی تسلط سے آزاد مملکت ہونے کا اعلان کیا۔ شہید جوہر وادیف اس کے پہلے رہنما تھے جنہیں روس نے سازش سے شہید کردیا۔ روس نے اس مسلم ریاست میں فوجی دراندازی کی اور قتل و غارت گری، انسانیت کو شرمسار کرنے والے مظاہرے کئے اوریہاں اپنی کٹھ پتلی حکومت قائم کی۔ جناب ایاز شیخ نے کہاکہ امریکہ، برطانیہ اور روس کو اس چھوٹے سے اسلامی ملک کی آزادی سے کیا خطرہ ہے؟ جواب یہ ہے کہ آج مغرب نے اسلام کو اپنا سب سے بڑا دشمن مان لیا ہے اورخصوصاً امریکہ نے تو تہذیبوں کے تصادم کے حوالیس ے بعزم خود صلیبی جنگ کا آغازکردیا لیکن اسلام کے امن پسند شیدائی ہرمورچے پران کا مقابلہ ،دلیری اور شجاعت سے کررہے ہیں۔ دعا پرنشست اختتام کوپہنچی۔

پریس نوٹ
دی گولڈن جوبلی انگلش ہائی اسکول سنتوش نگر میں کل منعقدہ سائنشی نمائش میں طلبا کی ذہنی صلاحیتوں کو دیکھ کر صلاحیتوں کر سید شوکت حسین مدنی ڈپٹی ڈائرکٹر شعبہ انفارمیشن ٹکنالوجی حکومت آندھراپردیش دم بخود رہ گئے۔ نمائش کا افتتاح تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ عصر حاضر میں تعلیمی تقاضے بڑے ہمہ گیر ہیں اور برق رفتاری سے اپنے ارتقائی مراحل سے گزررہے ہیں اپنے ہمہ جہت اثرات کی بنا پر علم انسانی زندگی میں مرکزی حیثیت سے حاصل کررہا ہے۔ زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی اہمیت کولوہامنوارہا ہے ایسے ماحول میں اگر کوئی قوم اپنی بقاء اور دوام کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہے تو لازماً اس قوم کو دامن علم تھامنا پڑے گا۔ ان خیالات کااظہار سید شوکت حسین مدنی نے کہاکہ جو اس سائنس نمائش میں مہمان اعزازی کی حیثیت سے شریک تھے۔ اس سائنس نمائش میں ڈائرکٹر گولڈن جوبلی اسکولس حیدر رضا نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے34برسوں سے یہ اسکول ملت کے نونہالوں کی ذہنی تربیت کرنے اور علمی صلاحیتوں کوابھارنے میں مصروف ہے ۔ اسکول کے پرنسپل سید عابد حسین رضوی واہلیہ دیناز فاطمہ نے اس نمائش میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اورطلبا کو مزید دلچسپی کے ساتھ حصول علم کے لئے مشغول رہنے کی نصیحت کی۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں