مغل گارڈنس کشادہ - گل لالہ کی بہار قابل دید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-17

مغل گارڈنس کشادہ - گل لالہ کی بہار قابل دید

Mughal-Garden-Delhi
مغل گارڈنس کوآج سے16مارچ تک عوام الناس کے لئے کشادہ کردیا جائے گا۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے راشٹرپتی بھون کے مغل گارڈنس میں سالانہ "ادیا ن اتسو" کا افتتاح کیا۔ مغل گارڈنس صبح10بجے تا4بجے دن عوام کے لئے کشادہ رہیں گے ۔ دیکھ بھال کے لئے انہیں پیر کوبند رکھا جائے گا۔ سال رواں"ادیان اتسو" کی سب سب پرکشش شئے گل لالہ ہیں جنہیں مرحلہ واری خطوط پر بویا جائے گا۔ سرخ نارنجی او ر زرد وسرخ کے امتزاج کے حامل تقریباً5ہزار گل لالہ اپنی بھرپور بہار کامظاہرہ کریں گے۔ شاندار ڈیزائینس میں پھولوں سے بنے ہوئے غالیچے بھی وسطی سبزہ زار میں نمائش کے لئے رکھے جائیں گے جن سے راشٹرپتی بھون کے باغبانوں کے ہنر او رفن گل کاری کا اظہار ہوگا۔رواں سال کے آرائشی پھولوں کی اسکیم میں زرد رنگ کو غلبہ حاصل رہے گا۔ گزشتہ سالوں کی طرح مغل گارڈنس کے ایک حصہ میں"ناگ پھنی" کی بھی نمائش ہوگی۔ پودوں کے شائقین کو تر سبزیو ں کی زمین ک بغیر کاشتکاری اور لافقی دیوار پر گھریلو پودے لگانے کے نئے طریقہ کار سے روشناس ہونے کا موقع ملے گا۔ غیر موسمی بارش سے گارڈنس کو بہت زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے ۔ عوام الناس کوصدر کے ایسٹیٹ کے گیٹ نمبر35سے آمدورفت کی اجازت ہوگی۔ اس مقام کے قریب نارتھ ایونیو راشٹرپتی بھون سے جڑجاتا ہے۔

Mughal Gardens open from Sunday; Tulips main attraction

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں