پرانے شہر کی خبریں - old city news 03 feb 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-03

پرانے شہر کی خبریں - old city news 03 feb 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-feb-03

(اعتمادنیوز)
میئرگریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن محمدماجدحسین نے آج بتایاہے کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے ہرماہ کم ازکم زونل یاسرکل سطح پرایک جاب میلہ منعقدکیاجائے گاجس کے ذریعہ1000نوجوانوں کوروزگارفراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔بلدیہ کے صدردفترمیں ویسٹ زون میں8جنوری2014کومنعقدہ جاب میلہ میں منتخبہ امیدواروں کوجاب لیٹرس حوالے کئے گئے۔اس میں40سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مےئرماجدحسین نے یہ بات بتائی۔انہوں نے بتایاکہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے اب تک جتنے بھی جاب میلے منعقدکئے گئے ہیں،اس کے حوصلہ افزانتائج برآمدہوئے ہیں۔مےئرنے آئی ٹی کمپنیوں سے بھی خواہش کی کہ وہ بلدیہ کے ان جاب میلوں میں شرکت کریں۔انہیں ان میلوں کے ذریعہ بہت اچھاٹیلنٹ مل جائے گا۔مےئرنے منتخبہ امیدواروں کومشورہ دیاکہ وہ اگراپنامستقبل تابناک بناناچاہتے ہیں تو لگن کے ساتھ کام کریں۔ہر3اور6ماہ میں کمپنیوں کوبدلنے کے بجائے ایک جگہ سنجیدگی سے ٹک کرکام کریں۔انہوں نے بتایاکہ وہ ایک ایم سی اے گریجویٹ ہیں لیکن انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران ایک سال تک یسپشن پرکام کیا۔فون پربات چیت سے ان کی کمیونکیشن اسکلس بہترہوئی۔ماجدحسین نے بتایاکہ کوئی بھی کام کوحقیریاچھوٹانہیں سمجھنا چاہئے۔مےئرنے منتخبہ امیدواروں کے والدین اورسرپرستوں کومبارکباد دی اورکہاکہ والدین اورسرپرستوں کی محنت،جستجواوردعاوں کے نتیجہ میں ہی ہم زندگی میں ترقی کے منازل طے کرتے ہیں۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کمشنربلدیہ سومیش کمارنے بتایاکہ8جنوری کوکوکٹ پلی میں منعقدہ جاب میلہ میں40کمپنیوں نے حصہ لیا۔جملہ2009میدواروں نے انٹرویودیاتھاجس میں سے726کومختصرفہرست میں شامل کیاگیا۔326امیدواروں کوملازمتوں کے لئے منتخب کیاگیاجس میں سے280امیدواروں نے کام کرنابھی شروع کردیاہے۔سومیش کمارنے بتایاکہ بلدیہ کی جانب سے نوجوانوں کوملازمت فراہم کرنے میں کوئی کسرباقی نہیں رکھی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ جاب میلہ میں کمپنیوں اورامیدواروں سے کوئی رجسٹریشن فیس بھی نہیں لی جارہی ہے۔مےئراورکمشنرنے منتخبہ امیدواروں سے بات چیت بھی کی۔اس موقع پرایڈیشنل کمشنریوسی ڈی جئے راج کینڈی،ویسٹ زون،زونل کمشنرعلیم باشاہ اوردیگرعہدیدارموجودتھے۔

پریس رپورٹ
حضوراکرمﷺ کی حیات طیبہ سے تاریخ اسلام کاآغاز
تاریخ اسلام صحیح معنوں میں حضوراکرم کی حیات طیبہ سے شروع ہوتی ہے۔آپ کے وصال مبارک کے بعدخلفاء راشدین کاعہداسلام کی تبلیغ،تعمیرمعمولی کارناموں کے لئے مشہورہے تاہم خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کے دورکے حالات خصوصاخلافت کے سلسلے میں حضرت معاویہؓ کی محاربات نیزفتنہ خوارج وغیرہ کے بعدشہادت حضرت علی اورخلاف امام حسین کی دستبرداری سے رسول اکرم کی پیش گوئی صحیح ثابت ہوئی۔یوں خلافت راشدہ کااختتام ہوا۔حضرت معاویہؓ سے خلافت بنوامیہ کاآغازہواآپﷺؓ کے زمانے میں قسطنطینہ پرحملہ ہوااورمسلمانوں نے بحری لڑائیاں بھی لڑنی شروع کیں۔حضرت معاویہؓ کے انتقال کے بعدیزیدنے خلاف کادعوی کیااورکئی ایک واقعات میں کربلاکاسانحہ عظیم بھی وقوع پذیرہوا۔حضرت امام حسینؓ کی شہادت کے بعدمکہ ومدینہ میں خونین واقعات ظہورپذیرہوئے۔حضرت عبداللہ ابن زبیرؓکی خلافت بھی تاریخ کاحصہ بنی۔بعدازاں مختاربن عبدہ ثقفی نے قاتلان حسینؓ کابدلہ لیا۔عبیداللہ ابن زیاد،پھرعمروبن سعیدکے ساتھ مختارکابھی قتل ہوااورالملک مروان بن حکم نے قوت کامظاہرہ کیاولیدبن عبدالملک اپنے باپ عبدالملک بن مردان کی وفات کے بعدبنوامیہ کے خلیفہ کی حیثیت سے تخت حکومت پربیٹھااس سے پہلے اپنے باپ کے معتمدہ حجاج بن ہوسف کے اختیارات واقتدارمیں کوئی کمی نہ کی جس کے نتیجہ میں حجاج کے مشورہ اورمستعدی سے حکومت کی وسعت رعب دوبدبہ قائم ہواخصوصااس کے تین سپہ سالا ر قتیبہ بن مسلم، ،موسیٰ نصیراورمحمدبن قاسم نے اس قدرفتوحات حاصل کیں جن کااظہارتاریخ کی کئی جلدیں نہ کرسکیں گی۔تاہم موسیٰ ابن نصیر قتیبہ بن مسلم اورمحمدبن قاسم کی اجمالی تفصیلات ولیدبن عبدالملک کی حکمرانی وقت اوربعدخلافت سے داکٹرعقیل ہاشمی صدرشعبہ اردوعثمانیہ یونیورسٹی نے ان خیالات کااظہارکانفرنس ہال جامع مسجد سانچہ توپ میں تاریخ اسلام لکچر624میں کیا۔ابتداء میں حافظ محمدفان احمدکی قرات کلام پاک سے اس نشست کاآغازہوا۔اپنی تقریرجاری رکھتے ہوئے ڈاکٹرعقیل ہاشمی نے وضاحت سے اول قتیبہ بن مسلم کی فتوحات کاذکرکیا۔ قتیبہ ایک بہت بہادر تجریرکارجرنل تھااس نے پہلے آس پاس کے باغی سرداروں کی سرکوبی کی پھر ترکستان کے بعدبخاراکوفتح کیا۔بعدازاں سمرقتد کی جانب پیش قدمی کی اورکامیاب ہوالیکن اسی بہادرسپہ سالارکوولیدکے جانشین بھائی سلیمان بن عبدالملک نے قتل کروایا۔اس طرح موسیٰ بن نصیرجوولیدین عبدالملک کے عہدمیں مغربی ممالک کاحاکم تھااس اندلس کی کامیابی حاصل کی اسی ضمن میں اس کے سپہ سالارطارق ابن زیادنے غیرمعمولی بہادری کامظاہرہ کیااندس(اسپین)کاواقعہ تاریخ سازہے۔جھیل الطارق(جبراد)کے ساحل پراپنی کشتیاں جلادیں اورکہایا تواس سرزمین پرہماری حکومت ہوگی یاپھرہماری قبریں بنیں گی۔حجاج نے سندھ(ہندوستان)کی مہم کے لئے اپنے بھتیجے اوردامادمحمدبن قاسم کومقررکیا،محمدبن قاسم نے سندھ کے بودھ حکمراں راجہ داہرکوشکست دیکروہاں امن وامان قائم کیا۔اس کے بعد محمدبن قاسم نے ملتاکوفتح کیا‘ولیدبن عبدالملک کازمانہ مجموعی حیثیت سے پرامن رہا۔شاندارفتوحات مفیدملکی اصلاحات کی بناء پرزریں عہدسمجھاجاتاہے۔دمشق میں ایک عالیشان مسجدبنوائی اس کی تعمیر کے لئے ہندوستان‘فارس،چین، اورروم سے کاریگروں کوبلوایا۔اس مسجدمیں جابجاہیرے جواہرات کااستعمال کیاگیاجسے حضرت عمربن عبدالعزیزنے اکھڑواکربیت المال میں جمع کروانے کافیصلہ کیاتھامگرقیصرروم کے سفیرنے اس مسجد کی شان وشوکت دیکھی تواس کی زیبائش اورسجاوٹ پرونگ روگیا۔اس نے کہاتھا ہم سمجھتے تھے کہ مسلمانوں کاعروج چنددنوں بعدختم ہوجائے گااس مسجد کودیکھ کراندازہ ہوتاہے کہ مسلمان زندہ اورپائندہ قوم ہے اس اظہارپرمعربن عبدالعزیزؓ نے اپناارادہ ترک کردیا۔ولیدہی کے زمانے میں مسجدنبویؓکی تعمیری اورتوسیع کااہم کام بھی انجام دیااس کے لئے اس نے حضرت عمربن عبدالعزیرؓکومدینہ روانہ کیاجہاں امہات المومنینؓ کے حجروں کو مسجدمیں شامل کرتے ہوئے مسجدنبویؓ کی بوسیدہ عمارت کی ازسر نوتعمیرکی گئی لیکن سیدہ عائشہ صدیقہؓ کاحجرہ قائم رہنے دیا،پورے تین سال اس کی تعمیر ہوئی بعدازاں خودولیدنے اس کی خوبصورتی دیکھی اورمحظوظ ہوا،غرض ولیدبن عبد الملک ایک قابل بہادرلائق حکمران ثابت ہوا۔آخر میں مقررکی دعاپرنشست کااختتام عمل میں آیا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں