ایک ہی پودے سے 19 کلو ٹماٹر - ہندوستانی زرعی سائنس دانوں کا کارنامہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-03

ایک ہی پودے سے 19 کلو ٹماٹر - ہندوستانی زرعی سائنس دانوں کا کارنامہ

نئی دہلی
(یواین آئی)
ہندوستانی سائنس دانوں نے ٹماٹرکی پیداوارکیلئے ایک ایسابیج تیارکیاہے جس سے ایک فصل میں ایک پودے سے19کلوگرام کی پیداوارممکن ہوگی۔’ارک رکشک‘نامی ٹماٹر کے اس نئے بیج کوایجادکرنے کاسہراہندوستانی زرعی تحقیقاتی کونسل سے منسلک ہندوستانی باغبانی تحقیقاتی ادارے کے سائنس دانوں کے سرجاتاہے۔اب اس بیج کی کرناٹک کے کسانوں نے کھیتی بھی کرنی شروع کردی ہے۔جس سے کسانوں کوٹماٹرکے ایک پودے سے19کلوگرام پیداواربھی ملنی شروع ہوگئی ہے۔اس سے قبل ٹماٹرکے ایک پودے سے زیادہ سے زیادہ14.15کلوگرام کی پیداوارحاصل ہوتی ہیں۔ارک رکشک کوتیارکرنے والے سائنسدانوں کے مطابق زمینی تجربے کے دوران بھی ارک رکشک تمام معیارات پرکھرااتراہے۔ٹماٹرکایہ بیج اس کے پودے میں ہونے والی عام بیماریوں جیسے لف کرل وائرس،بیکٹریل ویلس اورارلی بلائٹ جیسے امراض کے انسدادکیلئے کارگرہوگا۔سائنسدانوں کایہ بھی دعوی ہے کہ کسان اس کی کاشت سے فی ایکڑ2.5لاکھ سے4 لاکھ روپے تک کماسکتے ہیں،پکنے پرگہرے سرخ رنگ کایہ ٹماٹراپنے قدرتی اوصاف کے باعث عام ٹماٹروں کے مقابلے زیادہ دنوں تک تازہ بنارہتاہے۔

New tomato variety that yields 19 kg a plant

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں