سری لنکا کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ رکن ممالک کے صوابدید پر منحصر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-08

سری لنکا کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ رکن ممالک کے صوابدید پر منحصر

کولمبو
(پی ٹی آئی)
اقوام متحدہ کے رکن ممالک سری لنکامیں نسلی لڑائی کے دوران مبینہ جنگی جرائم پربین الاقوامی تحقیقات کروانے کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔اقوام متحدہ کے کارگذارترجمان فرحان حق نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ آخرکاریہ بات مختلف رکن ممالک پرمنحصرہوگی کہ آیااس معاملہ میں بین الاقوامی کارروائی ہوگی یانہیں۔ہم نے انہیں معلومات فراہم کرتے ہوئے واضح کردیاہے کہ ہم جوابدہی کی ضرو رت محسوس کررہے ہیں اوربعدکی کارروائی کیلئے ہم رکن ممالک کی رائے پرانحصارکریں گے۔توقع ہے کہ اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل آئندہ ماہ مسلسل تیسری مرتبہ قراردادپیش کرے گی جس کے ذریعہ حقوق انسانی جوابدہی اور بہیمانہ تین دہے طویل خانجہ جنگی کے بعدتامل اقلیت کے ساتھ جواب دہی پربیشترفت نے اس کے فقدان پراس کی سرزنش کی جائے گی۔حکومت کواندیشہ ہے کہ قراردادکے ذریعہ2009میں ایل ٹی ٹی ای کے ساتھ فوجی ٹکراوکے آخری مرحلہ کے دوران لنکاکے مبینہ جنگی جرائم کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کامطالبہ کیاجائے گی۔وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈکیمرون گذشتہ سال بتایاکہ اگرسری لنکاخوداپناتحقیقاتی طریقہ کاروضح نہ کرے توان کی حکومت آزادانہ تحقیقات کے مطالبہ کی تائیدکرے گی جبکہ سری لنکاکی اس کارروائی سے اندیشوں میں اضافہ ہوگیاہے کہ سال رواں کی قراردادگذشتہ سالوں کے مقابلہ میں زیادہ سخت ہوگی۔دوسابقہ قراردادوں کوامریکہ نے ہندوستان کی تائیدکے ساتھ متعارف کروایاتھا۔جس کے ذریعہ سری لنکاکواس کی اپنی مفاہمتی تنظیم کی سفاراشت پرعاجلانہ عمل کے عہدکاپابندکیاگیاتھا۔سفاراشات پرجزوی عمل آوری ہوئی اوران میں سے چندسفاراشت پرطویل مدتی کارروائی کی ضرورت ہے۔کولمبوکایہ استدلال ہے،اس کاکہناہے کہ اس کے طریقہ کارموثرہے تاہم بین الاقوامی برادری کووقت اورگنجائش کی اجازت دینے صبروتحمل کامظاہرہ کرناچاہےئے۔اس ہفتہ کے اوائل صدرمہیندرراجہ پکشے نے قراردادپرکڑی تنقیدکرتے ہوئے اسے اپنے ملک کے خلاف ایک سنگین اقدام قراردیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں