ممبئی میں ملک کی پہلی مونو ریل کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-03

ممبئی میں ملک کی پہلی مونو ریل کا آغاز

ممبئی۔
(ایجنسیاں)
ملک کی پہلی مونو ریل اتوار کو مسافروں کیلئے شروع ہوگئی۔ مونو ریل میں سفر کرنے کو لے کر کافی مسافر اتنے حوصلہ افزا تھے کہ وہ رات 2بجے سے اسٹیشن کے باہر انتظار کررہے تھے۔ مونو ریل کا افتتاح ہفتہ کو وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے کیاتھا۔ پہلے مرحلہ میں مونو ریل وڈالا سے چمیبر تک کی 8.93 کیلو میٹر کی دور طے کرے گی۔ مونو ریل یہ فاصلے قریب 21 منٹ میں طے کرے گی۔ لوکل ٹرین سے یہ سفر مکمل کرنے میں تقریباً 40 منٹ لگتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں چھ مونو ریلوں کو کنٹرول ہوں گے، جو 15 منٹ کے وقت پر چلیں گی۔ فی الحال مونو ریل صبح 7 بجے سے دوپہر 3بجے تک ہی چلے گی۔ کچھ دنوں بعد اسے صبح 5بجے سے رات 12بجے تک چلایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مونو ریل میں سفر کرنے کیلئے مسافروں کی لائن اسٹیشن سے باہر تک لگ گئی تھی۔ ممبئی میں مونو ریل کے وڈالا سے چمبورروٹ کا کرایہ فی مسافر 5روپئے سے 11روپے کے درمیان ہے۔ اس روٹ میں چھ اسٹیشن ہیں۔ ہر ریل میں چار کوچہیں۔ پوری ریل میں ایک بار میں تقریباً 600مسافر سفر کرسکتے ہیں۔ ایجنسیوں کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب ہندوستان کی پہلی مونو ریل عوام کیلئے آج سے شروع تو ہوگئی لیکن اس کیلئے ممبئی کے شہریوں کو کافی انتظار کرنا پڑا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ وڈالا تا چمبور کے درمیان چلنے والی مونو ریل سے جہاں اس کے مسافروں کو آسانی ہوگی وہیں کچھ لوگوں کو اور خصوصاً سڑکوں کے ذریعہ سفر کرنے والوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ دوچار ہفتے یا ایک دو ماہ گزر جانے کے بعد مونو ریل کی جانب مسافروں کو رجحان کافی بڑھ سکتا ہے اور ایسی صورت میں ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں