متنازعہ فلم یارب پر پابندی کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-03

متنازعہ فلم یارب پر پابندی کا مطالبہ

ممبئی
(ایس این بی)
متنازع فلم ’یارب، پر پابندی کے مطالبہ نے شدت اختیار کرلی ہے۔اس سلسلے میں آج بعد نماز علمائے کرام کی ایک میٹنگ بھنڈی بازار بوری محلّہ کی حانڈی والی مسجد میں مولانا حالد اشرف کی صدارت میں منعقد ہوئی جو کہ مولانا اعجایز کشمیر کی ایماپر طلب کی گئی تھی۔ اس میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ علمائے کرام اور مدارس کو بدنام کی جانے والی اس فلم کو ریلیز نہ ہونے دیا جائے اور اس کے لئے قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ساتھ قانونی دائرے میں رہ کر ہر جدوجہد کی جائے گی۔اس تعلق سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔اس میٹنگ میں مولانا مستقیم احسن اعظمی، حافظ اطہر علی، مولانا اعجاز کشمیری ایم ایل اے امین پٹیل ،کارپوریڑ جاوید حو نیجا، نظام الدین راعین،سابق ایم ایل اے سہیل لوکھنڈ والا اقبال میمن ،مولانا عبد لجبار ماہر ،فرید بٹا ٹا والا اور ایم اے خالد موجود تھے۔اس سے قبل گزشتہ شب ایم ایل اے امین پٹیل کے ساتھ ایک وفد نے وزیر اعلٰی پر تھوی پر تھوی راج چوہان سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم پیش کیا۔اس میں اقبال میمن اور ایم اے خالد موجود تھے۔اس سلسلے میں ایک میٹنگ صبح گیارہ بجے سینسر بورڈ کے سی ای اوسے طے پائی ہے اور محمودالحسن حکیمی کے ساتھ ایک وفدان سے ملاقات کرے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں