مندر کی تعمیر کے نام پر جمع پیسے کا حساب دیا جائ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-09

مندر کی تعمیر کے نام پر جمع پیسے کا حساب دیا جائ

لکھنؤ
(پی ٹی آئی )
سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے بی جے پی پر رام مندر کے موضوع کے حوالے سے بد نیتی کا الزام لگاتے ہوئے آج اس سے مندر کی تعمیر ملک وبیرون ملک سے جمع کیے گئے چندے کا حساب مانگا ۔ ملائم سنگھ یادو نے یہاں ،راشٹریہ کسان گوشٹی،کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے رام مندر کے موضوع کو صرف انتخابی فائدے کیلئے استعمال کیا ہے ۔ اس پارٹی کا ارادہ اجودھیا میں مندر بنانے کا کھبی نہیں تھا ،اگر ہوتا تو اس نے ان کی پیشکش قبول کرلی ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ ،جب ہم وزیر اعلی تھے ،تب ہم نے بی جے پی سے کہا تھا کہ ہم متنازع کیمپس کے علاوہ کسی دیگر جگہ مندر کی تعمیر کیلئے زمین دینے کیلئے تیار ہیں ۔۔۔۔ اگر عدالت سے مقدمہ جیت جاؤ گے تو ایک کے بجائے 2مندر ہوجائیں گے لیکن تب اس نے ہماری بات نہیں مانی ، سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ’بی جے پی نے مندر کے نام پر پوری دنیا سے چندہ لیا ۔جب ہم لندن گئے تو ہمیں پتہ چلاکہ بی جے پی کے لوگوں نے وہاں بھی مندر کے نام پر چندہ اکٹھا کیا ۔ ہم معلوم کریں تو کہ آپ نے جو پیسہ اکٹھا کیا ،وہ کہاں ہے ‘۔ ملائم نے کسانوں کے معاملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ،جہاں تک کسانوں کا سوال ہے تو یہ صرف کسانوں کا نہیں بلکہ ملک کا سوال ہے ۔ جب کسان سکھی نہیں ہوگا ،خوشحال نہیں ہوگا تو ملک عظیم نہیں بنے گا ‘۔ بی جے پی اور بی ایس پی کو کسانوں کے مسائل کیلئے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو بڑی طاقت بنانا ہے تو پہلے اتر پردیش کو بڑی طاقت بنانا ہوگا ۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے دعوی کیا کہ ریاست کی موجودہ سماجوادی پارٹی کی سرکار بجلی کے شعبہ میں ٹھوس قدم اٹھارہی ہے اور آئندہ ڈیڑھ سال میں صوبہ کو بجلی کے مسئلہ سے آزادی مل جائے گی ۔ پروگرام کے دوران کچھ کسانوں نے گنا کی قیمت کی بقایہ رقم کی ادائیگی کے سلسلے میں نعرہ بازی کی ،حالانکہ ملائم سنگھ نے ان پر توجہ نہیں دی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں