اقوام متحدہ نیوکلیر ماہرین کا ایران کے ساتھ تعاون دشوار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-09

اقوام متحدہ نیوکلیر ماہرین کا ایران کے ساتھ تعاون دشوار

تہران
(اے ایف پی)
اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی نے تہران کے ساتھ اسلامی جمہوریہ پرنیوکلیرہتھیاروں سے متعلق سرگرمیوں کے الزامات پربات چیت کااحیاکیاجس کامقصدملک کی نیوکلیرسرگرمیوں کی مہم میں مزیدشفافیت پیداکرنے کے اقدامات پرتبادلہ خیال ہے۔ایران اوربین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے عہدیداروں کے درمیان بات چیت نومبرکے دوران متفقہ لائحہ عمل معاہدہ پرمبنی ہوگی جس کے تحت ایران کوآئندہ منگل تک6عملی اقدامات پرعمل کرناضروری ہوگا۔آئی اے ای اے سربراہ کیاامانونے بتایاکہ ان اقدامات کی تکمیل میں زیرتعمیرارک ہیوی واٹرپلانٹ کادورہ بھی شامل ہے۔اس تکمیل کے ساتھ ہی بعض سخت ترموصوعات پرگفتگوشروع ہوگی۔آئی اے ای اے ترجمان بہروزکمال وندی نے بتایاکہ پیشترفت میں اضافہ کے تخمینہ پرہی مستقبل کے تعاون کے امکانات اوراس واسطہ سے باہم تعاون میں اضافہ کافیصلہ ہوگا۔انہوں نے توقع بھی ظاہر کی کہ ایجنسی کے شک وشبہات کودورکرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔چیف انسپکٹرپٹروورجوانتاکی زیرقیادت نیوکلیرعہدیداروں کی آئی اے ای اے ٹیم نے ایرانی عہدیداروں پرمشتمل رضانجفی کی زیرقیادت وفدکے ساتھ بات چیت کی۔کمال وندی نے بتایاکہ اگربات چیت میں تھوڑی بھی پیش رفت نظرآئی توبات چیت کی مدت میں توسیع ممکن ہے۔6قدمی نومبرمعاہدہ2برسوں کی مسلسل کوشش اورتقریبا12ملاقاتوں کے دوران بات چیت کانتیجہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں