مہارشٹرا حکومت پرشہری انتظامیہ کا کروڑوں کا ٹیکس بقایا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-10

مہارشٹرا حکومت پرشہری انتظامیہ کا کروڑوں کا ٹیکس بقایا

ریاستی حکومت نے اب تک برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی)کا02ء2531/کروڑروپے کاٹیکس اداکیاہے۔ان میں حکومت کے مختلف محکموں کاپراپرٹی ٹیکس،پانی ٹیکس اورسیوریج کے علاوہ امدادکی رقوم بھی شامل ہیں۔گزشتہ کئی برسوں سے ان بقایارقوم کی عدم ادائیگی کے سبب اب بی ایم سی نے5/افسران کواسی کام کے لئے مامورکرنے کافیصلہ کیاہے۔میونسپل کمشنرسیتارام کنٹے کے مطابق نومبر2013ء کے آخرتک ریاستی حکومت کی جانب سے بی ایم سی کے02ء2531/کروڑروپے ادانہیں کئے گئے ہیں۔انہوں نے باتیاکہ"اس رقم میں مختلف مدمیں گرانٹ(امداد)کی رقم،پراپرٹی ٹیکس،پانی اورسیوریج کاچارچ،ریاستی حکومت کے متعددٹیکس کی وصولی میں بی ایم سی کاحصہ شامل ہے۔اس بقایارقم میں بی ایم سی کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کیلئے ریاست کی02ء1685/کروڑروپے کی امدادبھی شامل ہے"۔بقایابل کی وصولی کے تعلق سے میونسپل کمشنرنے بتایاکہ"ریاستی حکومت کے مختلف محکموں کے بقایابل کی وصولی کے لئے بی ایم سی نے5/افسران کومامورکرنے کافیصلہ کیاہے۔یہ'نوڈل افسران'ان محکموں سے رابطہ میں رہیں گے جن کے بل اب تک ادانہیں کئے گئے ہیںیاامدادنہیں ملی ہے"۔ستیارام کنٹے کے مطابق اس تعلق سے ریاستی حکومت کے سیکریٹری آف اربن ڈیولپمنٹ۔2/(فائنانس)کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جوان رقوم کی ادائیگی میں اہم رول اداکرے گی۔بی ایم سی کے افسران ریاست کی اس کمیٹی کے متعلقہ افسران سے مسلسل رابطہ میں رہیں گے جب تک کہ بی ایم سی کی رقم وصول نہ کرلی جائے۔میونسپل کمشنرنے امیدظاہرکی ہے کہ اس طرح شہری انتظامیہ ریاستی حکومت سے جلدازجلدبقایارقم وصول کرنے میں کامیاب ہوسکے گی۔15۔4ا20ء میں ریاستی حکومت کی جانب سے بی ایم سی کوپرائمری ایجوکیشن کے لئے86ء54/کروڑروپے اورسیکنڈری ایجوکیشن کے لئے53ء117/کروڑروپے گرانٹ کی شکل میں ملنے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ ریاستی حکومت کے مختلف محکموں پرپانی کا89/کروڑروپے بل بقایاہے۔اس کے علاوہ ریاستی حکومت اورمرکزی حکومت کے متعددوزراء اوراعلی ایجنسیوں کے بل بھی اب تک پوری طرح ادانہیں کئے گئے ہیں۔اس سے قبل یہ بھی بتایاگیاتھاکہ ممبئی میں9/لاکھ شہریوں نے بی ایم سی کے بل ادانہیں کئے ہیں۔ان میں گزشتہ15/برسوں سے واجب الاد9301/کروڑروپے پانی کابل شامل ہے۔بل ادانہ کرنے والوں کی فہرست9/ہزارصفحات پرمشتمل ہے۔ان میں کئی وڑیروں کے بنگلے،سرکاری دفاتر،سرکاری اسپتال اورمحکمہ پولیس کے علاوہ مشہورسیاسی اورکھیل کی دنیاسے تعلق رکھنے والے معروف نام بھی شامل ہیں۔یادرہے کہ بی ایم سی نے بل ادانہ کرنے والوں کی جوفہرست جاری کی تھی،اس میں شیوسیناکے سپریموبال ٹھاکرے،ماسٹرسچن تینڈولکر اورمتعددوزراء کے نام بھی شامل ہیں۔

millions of tax arrears by civil administration on maharashtra govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں