جاپان میں زبردست برفباری کا قہر جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-10

جاپان میں زبردست برفباری کا قہر جاری

ٹوکیو
(یواین آئی)
جاپان کی راجدھانی ٹوکیواورملک کے دیگرحصوں میں اس عشرے کی سب سے زبردست برفباری میں اتوارتک پانچ لوگوں کی موت اورسوسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔مقامی انتظامیہ کاکہناہے کہ برف باری سے مرنے اورزخمی ہونے کے واقعات گاڑیوں کے برف میں پھنسنے کی وجہ سے ہوئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت ٹوکیومیںآج دوپہرتک کئی علاقوں میں50سینٹی میٹربرف باری ہوئی ہے جو45برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔شمالی بحرالکاہل علاقے میں کل شام دباؤبڑھنے کی وجہ شمال مشرقی شہرسیڈرڈمیں کل شام35سینٹی میٹربرف جمع ہوگئی جوگزشتہ78برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔ٹوکیوکے گورنرکے مطابق انتخاب سے ایک دن قبل ہونے والی زبردست برفباری اوربرفیلی ہواچلنے کی وجہ سے پولنگ متاثرہوسکتی ہے۔انتخابی مشاہدین نے بتایاکہ زبردست برفباری کی وجہ سے پولنگ پراثرپڑسکتاہے۔راجدھانی میں زبردست برفباری کی وارننگ جاری کرکے شہریوں کوبہت ضروری کام سے ہی گھروں سے نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔13برس کے بعداس طرح کی پہلی وارننگ جاری کی گئی ہے۔بہت زیادہ برف باری کی وجہ سے پورے علاقے کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔برف باری کاروزمرہ کی زندگی پربہت زیادہ اثرپڑاہے اوراس کی وجہ سے کئی پروازیں ردکی گئی ہیں اورریلوے خدمات کوجاری رکھنے میں مشکلات کاسامناہے۔قبل ازیں کل محکمہ موسمیات نے تیزطوفان کی وارننگ دی تھی جس کے بعد600پروازیں ردکردی گئیں۔ٹوکیومیں کل صبح سے ہی زبردست برف باری کی موٹی چادربچھ گئی تھی۔کم دباؤوالے علاقہ مشرقی جاپان کی طرف بڑھ رہی ہے۔برفباری کے واقعات میں چارلوگوں کی موت ہوگئی ہے اورسیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
Heavy snowstorm in Japan still continues

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں