مدینہ منورہ کی ہوٹل میں آگ ،15عازمین جاں بحق 130افراد زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-09

مدینہ منورہ کی ہوٹل میں آگ ،15عازمین جاں بحق 130افراد زخمی

ابوظہبی
(رائٹر) سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس مقام مدینہ منورہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے کم از کم 15عازمین جاں بحق ہو گئے ہیں ۔سعودی پریس ایجنسی اور عرب نیوز کے مطابق آج شام 5.00بجے (مقامی وقت) پیز آنے والے واقعہ میں 130افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ جنھیں طبی امدادی جارہی ہے ۔ جس وقت آگ لگی ہوٹل میں 700کے قریب غیر ملکی عازمین موجود تھے ۔ مصر کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مصر سے ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق مدینہ منورہ میں واقع الاشراق ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کی ایک منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ڈھائی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا ہے سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق آگ کی وجہ سے متاثر ہوٹل کے نزدیک واقع ایک اور ہوٹل کو بھی خالی کرواگیا۔ اتشزگی کی خبر ملتے ہی امدادی ٹیمیوں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جبکہ ہوٹل میں محصور افراد کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر کی بھی مدد لی گئی ۔ حکومت کی جانب سے شہر بھر کے تمام اسپتالو ں میں ایمر جنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی طلب کرلیا تھا ابھی تک آتشزدگی کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا اور حکام اس کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں