تلنگانہ کی مخالفت میں ویزاگ(نارتھ) کے کانگریس رکن اسمبلی پارٹی سے مستعفی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-09

تلنگانہ کی مخالفت میں ویزاگ(نارتھ) کے کانگریس رکن اسمبلی پارٹی سے مستعفی

وشاکھاپٹنم۔
(پی ٹی آئی)
ویزاگ(نارتھ) کانگریس کے رکن اسمبلی ٹی وجئے کمار نے ریاست کی تقسیم کے ذریعہ علیحدہ ریاست تلنگانہ تشکیل دینے کانگریس ہائی کمان کے فیصلہ کے خلاف بطور احتجاج پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی کل یہاں منعقدہ شدنی ایک ریالی میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ رکن اسمبلی وجئے کمار نے الزام عائد کیا کہ کانگریس قیادت نے ریاستی اسمبلی میں آندھراپردیش کی تقسیم کی مخالفت میں منظورہ قرار داد کو کوئی اہمیت نہیں دی۔ سمجھا جاتا ہے کہ حکمراں کانگریس پارٹی کے بے شمار قائدین جن میں ساحلی آندھرا اور رائلسیما کے قائدین کی اکثریت ہوگی‘ تلنگانہ کی اکثریت کے ساتھ ہی دیگر پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ دونوں علاقوں کے کئی کانگریس قائدین یا تلگودیشم پارٹی میں شامل ہوجائیں گے یا پھر جگن کی وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ عام انتخابات قریب ہیں اس لئے تلنگانہ کی کارروائی جیسے جیسے مکمل ہوتی جائے گی‘ ویسے ویسے حکمراں کانگریس قائدین کی بڑی تعداد یدگر جماعتوں میں شمولیت کیلئے کمر کس چکی ہے۔ واضح ہو کہ مرکزی کابینہ نے کل ہی تلنگانہ بل کو منظوری دے دی تھی۔ اب تلنگانہ بل صرف پارلیمنٹ میں منظور کرانا باقی رہ گیا ہے تاہم یہ انتہائی دشوار گذار کام ہے‘ لیکن حکومت پر امید ہے کہ وہ 12فروری کو تلنگانہ بل پارلیمنٹ میں بھی منظور کروالے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں