کشن گنج اے ایم یو کیمپس - تحریک چلانے والوں کو نظر انداز کرنا شرمناک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-01

کشن گنج اے ایم یو کیمپس - تحریک چلانے والوں کو نظر انداز کرنا شرمناک

کشن گنج
(نوشاد عالم/ایس این بی)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کشن گنج کیمپس سنگ بنیادتقریب میں جس طرح تحریک چلانے والوں اورزمین کی فراہمی کیلئے اپناسب کچھ نچھاورکرنے والوں کونظراندازکیاگیا،وہ شرمناک ہی نہیں بلکہ خدمات کوجھٹلانے اورعوام کودن کے اجالے میں چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔یہاں کے عوامی نمائندوں اورزمین سے وابستہ لیڈران نے اے ایم یوسینٹرکوزمین پراتارنے کیلئے برسوں سے جوجدوجہد کی اسے کچھ لیڈروں اورافسروں نے ایک ہی جھٹکے میں نہ صرف بھلادیابلکہ ان کوسونیاگاندھی کی سنگ بنیادتقریب میں نہ بلاکربے عزتی کی۔انتظامیہ کے اس رویے سے یہاں کے لوگ کافی برہم ہیں۔ان خیالات کااظہارآج یہاں پریس کانفرنس میں کشن گنج کے ایم ایل اے اخترالایمان اوردیگرلیڈروں نے کیا۔انہوں نے دوٹوک اندازمیں کہاکہ اے ایم یوکیمپس کوزمین پراتارنے کیلئے کسی ایک پارٹی یافردنے تحریک نہیں چلائی۔یہ سیمانچل کے لاکھوں لوگوں کی جدوجہداورقربانیوں کانتیجہ ہے کہ ریاستی حکومت کوایک ہی ٹکڑے میں زمین فراہم کرنے کیلئے بے بس کردیا۔جس سرکارنے3برسوں تک یہ زمین نہیں دی تھی وہ تحریک کی آندھی کے سامنے مجبورہوئی اورصرف3مہینے میں زمین فراہم کردیا۔آزادی کے بعدپہلی مرتبہ اس طرح کاتحاددیکھنے کوملاتھا۔لیکن گزشتہ کل ہوئی تقریب میں کچھ لوگوں نے نمائندوں اورعوام کی خدمات کونظراندازکرکے کریڈٹ خودلینے کی ناکام کوشش کی جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے یہاں کے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ہمیں آگے بھی جدوجہدکرنی ہے۔چاہے زمین کے تحفظ کامسئلہ ہو،یاکیمپس کی تعمیرکا۔اخترالایمان نے بتایاکہ کشن گنج اے ایم یوکے اوایس ڈی ڈاکٹرراشدنہال کچھ دلالوں کے چنگل میں پھنس کریہاں کے اتحادکوتوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔علی گڑھ انتظامیہ سے انہوں نے مطالبہ کیاکہ وہ ان کوواپس بلالیں کیونکہ وہ یہاں سیاست کررہے ہیں اورسستی شہرت کیلئے فیس بک پرپیداہونے والے کچھ لوگوں کوجن کاتعلق کشن گنج سے بھی نہیں ہے ان کوسامنے لاکراس تحریک کوکمزورکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تقریب میں سبھی ایم ایل اے،ضلع پریشدممبران،بنگال سے آئے ممبران اسمبلی کوشریک کرناچاہئے اورانہیں پاس دیناچاہئے تھالیکن ایسانہیں کیاگیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اچھاکام کیلئے جوبھی آگے بڑھے گاہم اس کاخیرمقدم کرتے ہیں۔وزیراعلی نے زمین دیاہم انہیں مبارکبادپیش کرتے ہیں اورسونیاجی نے سنگ بنیادرکھااس کابھی خیرمقدم کرتے ہیں۔اے ایم پوکیمپس کاسہرادیگررہنماؤں کے ساتھ یوپی اے۔Iعلی،اشرف فاطمی جیسے دوسرے لوگوں کوبھی جاناچاہئے،جنہوں نے خاموشی کے ساتھ کام کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں