کولکاتا میں ترنمول کانگریس کی بریگیڈ ریلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-01

کولکاتا میں ترنمول کانگریس کی بریگیڈ ریلی

کولکاتا
(ایس این بی)
ترنمول کانگریس کی بریگیڈریلی سے شہرکی رفتاربالکل تھم سی گئی۔آج صبح سے ہی جہاں بسوں،ٹیکسیوں اوردیگرسواریوں کی تعدادمعمول سے بہت کم تھی وہیں لوگوں کی بڑی تعدادنے بھی اپنے گھروں پررہنے میں ہی عافیت سمجھی۔لیکن لوگوں کی بڑی تعدادایسی بھی ہے جنہیں مجبوراگھرسے نکلناہی پڑتاہے۔ایسے لوگوں کوریلی سے متاثر ہونے والے ٹریفک نظام کی مارجھیلنی پڑی۔گھنٹوں جہاں بسوں کے انتظار میں کھڑارہناپڑاوہیں منزل تک پہنچے میں بھی منٹوں کے بجائے گھنٹے لگ گئے۔ریاست بھرسے آئے ترنمول حامیوں سے شہری کی بیشترسٹرکیں بھری پڑیں تھیں،جن سے بسوں اوردیگرسواریوں کاگزرنا مشکل تھا۔اسلول جانے والوں بچے اوراساتذہ کوکافی پریشانیوں کاسامناکرناپڑا۔حالانکہ بہت سارے اسکولوں میں ریلی کے پیش نظرچھٹی دے دی گئی تھی۔سرکاری دفاترمیں افیسران کی عدم موجودگی سے بھی لوگوں کی مشکلوں میں اضافہ ہوگیا۔شہرکے ٹریفک نظام کودرست کرنے کے لیے محکمہ ٹریفک نے لائحہ عمل تیارکیاتھامگرلوگوں کے امڈتے سیلاب نے ان کی تیاری کوخاک کردیا۔شہرکے تمام سٹرکوں پرترنمول کارکنان اورجلوس کی شکل میں بریگیڈکی طرف مارچ کرتے ہوئے نظرآئے۔صبح سے ہی شہرکی بھاگ دوڑوالی زندگی میں بریک سے لگی دکھائی دی۔دن کے وقت اس میں مزیداضافہ ہوااورجیسے شہرکی رفتاربالکل تھم سی گئی۔بارکپورسب ڈویژن میں چلنے والی آج تقریباسبھی روٹ کی بسیں مسافروں کولے جانے کے بجائے ترنمول کے حامیوں کوبریگیڈپہنچانے میں مشغول رہی۔روٹ کی بیشتربسیں سٹرکوں سے غائب نظرآئی۔آج زیادہ ترمسافرگھرسے باہرنہ نکلنے میں ہی اپنی عافیت سمجھے جبکہ اسکول اسٹاف طلباوطالبات کے ساتھ ساتھ روزانہ ڈیوٹی کرنے والے اشخاص کوکافی پریشانی کاسامناکرناپڑا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں