شیلا دکشت کے خلاف کجریوال حکومت کا اقدام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-07

شیلا دکشت کے خلاف کجریوال حکومت کا اقدام

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
عام آدمی پارٹی کے قائد اروند کجریوال کی زیر قیادت حکومت دہلی نے اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) کو آج ہدایت دی ہے کہ دولت مشترکہ گیمس(سی ڈبلیو جی۔2010) کے اسٹریٹ لائٹس پراجکٹ میں ایک ایف آئی آر درج کرے۔ سابق کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل(سی اے جی) کی زیر صدارت ایک پیانل نے مذکورہ پراجکٹ کے سلسلہ میں اُس وقت کی چیف منسٹر دہلی شیلا ڈکشت کو خاطی بتایا تھا۔ (مذکورہ پراجکٹ90کروڑ روپئے کے مصارف پر مشتمل تھا)۔ آج دہلی کابینہ کے اجلاس کے بعد سینئر وزیر منیش سسوڈیا نے کہاکہ اے سی بی سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ اسکام کی تفصیلی تحقیقات دنیزکارروائی بھی کرے۔اس کیس میں اے سی بی‘ ایف آئی آرد اخل کرے گی۔ہماری نیت کسی مخصوص شخص کو نشانہ بنانا نہیں ہے‘‘۔الزمات کے رسمی اد خال میں ایف آئی آرکا اندراج‘پہلا قدم ہے۔ حکومت دہلی کے آج کے اقدام سے ‘ اس حکومت کی‘ باہر سے رہ کر تائید کرنے والی حلیف جماعت کانگریس کو لازماً چبھن محسوس ہوگی۔ دہلی کے وزیر قانون سومناتھ بھارتی نے بتایاکہ شیلا دکشت کے دور حکومت میں دولت مشترکہ گیمس سے متعلق متعدد پراجکٹوں پر عمل کیاگیاتھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں