بنگلور۔
(ایس این بی)
اعلیٰ معیاری سہولت اور عالمی درجہ کے کار تیار کرنے والی جاپان کی کمپنی آئیسوزو نے شہر کی مارکٹ میں قدم رکھا ہے۔ مارتہلی کے قریب اپنا پہلا شوروم قائم کرے گی۔ سب سے پہلے اسپورٹس وھیکل ایم یو۔7ماڈل کی کاریں بازار میں پیش کرے گی۔ کمپنی کے چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر تکاشی ککارچی نے یہ بات بتائی۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ہندوستان کی سڑکوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 7سیٹوں والی یہ کار تیار کی گئی ہے۔ بنگلور میں بکنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ شہر جیسے جیسے دن بہ دن تیزی سے ترقی کررہا ہے ویسے ہی نوجوانوں کو نئے ماڈل کی کاریں استعمال کرنے کا شوق پیدا ہورہا ہے۔ نوجوانوں کی پسند کے مطابق ہی ہائی ٹیک کار تیار کی گئی ہے۔ اگلے سال 2015ء کے اواخر تک 40 سے زائد شوروم قائم کرنے کا فیصلہ کمپنی کے زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ آئندہ دنوں میں مسافروں اور گوڈس گاڑیاں بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
2014-02-01
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں