گلبرگہ(کرناٹک)۔
(یو این آئی)
کرناٹک میں کانگریس قائدیں کل ہند کانگریس کمیٹی سربراہ سونیا گاندھی کے یکم فروری کو یہاں منعقد شدنی جلسہ عام کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ پارٹی کو توقع ہے کہ اس جلسہ عام میں تقریباً دو لاکھ افراد شرکت کریں گے۔ جو بظاہر لوک سبھا انتخابات کی مہم کا آغاز ہے۔ ریاست کے 6اضلاع بیدر، گلبرگہ، یادگیر، رائچور، کوپل اور بیلاری سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکن، عہدیدار اور عوام اس جلسہ میں بھاری تعداد میں شریک ہوں گے۔ پارٹی ذرائع نے آج یہاں یہ بات بتائی۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ سونیا گاندھی صبح شہر میں 1200کروڑ روپئے مالیت سے قائم کئے جانے والے ESIC ہاسپٹل کا افتتاح کریں گی۔ مرکزی وزیر ریلوے ملک ارجن کھرگے جلسہ کے انتظامات کی نگرانی کے ضمن میں پچھلے دو دن سے شہر میں قیام پذیر ہیں، ضلع امور کے انچارج وزیر قمر الاسلام ریاستی وزیر برائے طبی تعلیم شارانہ پرکاش پاٹل اور کرناٹک پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری این ایس بوس راجو بھی انتظامات کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں شہر میں مقیم ہیں۔ غرض سونیا گاندھی کے اس جلسہ کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ کانگریس سربراہ کا خیرمقدم کرنے کیلئے گلبرگہ شہر کو پوری طرح سے کانگریس پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ نوتن ودھیالیہ گراونڈ پر سب سے اہم پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
2014-02-01
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں