کولکاتہ۔
(ایس این بی)
راجیہ سبھا انتحابات کیلئے مغربی بنگال اسمبلی میں ہوئی ووٹنگ میں ترنمول کانگریس سپریمو ممتا بنرجی نے ایک بار پھر اپنی سیاسی برتری کا ثبوت پیش کیا اور اپنے تمام 4امیدواروں کو کامیاب بنایا۔ بایاں محاذ کا ایک امیدوارکامیاب ہوا۔ مغربی بنگال میں راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹنگ کرنے پر کانگریس نے جمعہ کو اپنے دو اراکین اسمبلی کومعطل کردیاہے۔ غورطلب ہے کہ انہوں نے ترنمول کانگریس کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ کراس ووٹنگ میں ترنمول کانگریس کو فائدہ ہواہے۔ معطل کئے گئے اراکین اسمبلی کے نام سشیل رائے اور ایمانی بسواس ہے۔ یہ معلومات مغربی بنگال کانگریس کے سربراہ پردیپ بھٹاچاریہ نے دی۔ ان کے مطابق ایمانی بسواس‘ مرشد کے سوتی سے ایم ایل اے تھے‘ جبکہ سشیل رائے نے مالدہ کے گاجول سیٹ کی نمائندگی کی۔ مغربی بنگال سے راجیہ سبھا کی پانچ سیٹوں کیلئے ہوئے انتخابات میں اپوزیشن خیمے میں کراس ووٹنگ سے حکمراں ترنمول کو فائدہ ہوا ہے۔ پانچ سیٹوں کیلئے انتخابات میں ترنمول نے چارسیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے‘ جبکہ بائیں محاذ نے ایک سیٹ پر امیدوار اتارا۔ کانگریس اور بائیں بازو نے مل کر ایک آزاد امیدوار احمد سعید ملیح آبادی کو نامزد کیا۔ فارورڈ بلاک کے سنیل منڈل اور آر ایس پی کے اتن دیب ادھیکاری اور دشرتھ تر کی اور کانگریس کے سوشیل رائے اور ایمانی بسواس نے ترنمول کے احمد حسن کے حق میں ووٹ دیا۔ وہیں ترنمول امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کے قسمیں کھارہے شجاع پور سے کانگریس ممبر اسمبلی ابو ناصر خان چودھری نے ایسا کرنے سے گریز کیا۔ غور طلب ہے کہ بائیں محاذ کے تین اور کانگریس کے تین ممبران اسمبلی کو ترنمول کانگریس نے توڑ کر اپنے چوتھے امیدوار کی جیت یقینی بنائی ہے۔ بنگال میں پہلی بار راجیہ سبھا الیکشن میں اس طرح کا کھیل کھیلا گیاہے۔ ترنمول نے اپنے اثرو رسوخ کا استعمال کرکے اپنے چوتھے امیدوار کی جیت کیلئے مطلوب پانچ ووٹ کے بدلے چھ ووٹ اکٹھا کرلئے۔ اس سے کانگریس سے زیادہ بایاں محاذ کو دھکا لگا ہے کیونکہ بائیں بازو کی کسی بھی صورت میں بکاؤ نہیں ہوتے تھے۔ بایاں محاذ کے امیدوار ریتوبرتو بھی 57ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔
2014-02-08
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں