تمل ناڈو اسمبلی میں گورنر روسیا نے اپنے تقریر کے دوران اسمبلی کو بتایا کہ مستقبل قریب میں ریاست تمل ناڈو میں ملازمت کے متلاشی اور ملازمت فراہم کرنے والوں پر مبنی ریاستی سطح کا ویب سائٹ متعارف کیا جائے گا نیز گورنر نے اپنی تقریر میں تمل ناڈو اسمبلی کو بتا یا کہ ریاست تمل ناڈو کی مجموعی ترقی سال 2012-13میں 4.14فیصد تھی اور سال 2013-14میں 5فیصد سے تجاوز کرنے کے امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سال 2013-14میں شمال مشرقی مانسون برسات میں 33فیصد کمی کے باوجود ریاست تمل ناڈو کی اناج کی پیداوار 100لاکھ میٹرک ٹن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ گزشتہ ڈھائی سال کے عرصے میں غریبوں کو گائے فراہم کرنے کے منصوبے کی وجہ سے تقریبا 32ہزار غریب افراد کی معاشی حالت مستحکم ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ تقریبا 3لاکھ 72ہزار ذاتی زمین سے محروم خواتین کو فائدہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی کی 770کروڑ روپے کی مالی امداد سے تمل ناڈو حکومت نے ریاست میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جدیدطرز کے منصوبے کی تشکیل دی ہے۔ ریاست تمل ناڈو میں 1,697کلومیٹرطویل سڑکوں کو وسیع بنانے اور3,529کلو میٹر طویل سڑکوں، 229پلوں اور دیگر چھوٹے پلوں کی تعمیر وتجدید کے لیے سال 2013-14میں 2,500کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں 1لاکھ 80ہزار مکانوں کی تعمیر کو منظوری دی گئی ہے۔ اور ان مکانوں کے لیے مختص فنڈ 1لاکھ 80ہزار روپے سے بڑھا کر 2لاکھ 10ہزار روپئے کیا گیا ہے۔ گزشتہ ڈھائی سال کے عرصے میں 21,750سرکاری اپارٹمنٹس قائم کرکے 7,253خاندانوں کو دوبارہ آباد کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی طبی انشورنس منصوبے کے تحت 1کروڑ 29لاکھ خاندانوں کو طبی انشورنس فراہم کیا گیا ہے۔ اب تک اس منصوبے کے تحت 5,84,554افراد کو 1,255.85کروڑ روپئے کا فائدہ حاصل ہوا ہے۔کارگردگی کی بنیاد پر تمل ناڈو حکومت کو 13 ویں فنانس کمیٹی کی سفارش سے سال2013-14میں 149.51کروڑ روپے کی مالی ترغیب حاصل ہوئی ہے۔ بی سی ، ایم بی سی ، اور اقلتی طبقہ کے10,61,561طلباء کو 274.47کروڑ روپئے تعلیمی امدادی رقم فراہم کیا گیا ہے۔ حکو مت تمل ناڈو نے عوامی فلاحی اسکیموں کے لیے مختص کئے جانے والے فنڈ کو بتدریج بڑھا تے ہوئے 4ہزار کروڑ سے زائد رقم مختلف منصوبے کے لیے مختص کیا ہے۔ اس کے علاوہ چنئی میٹرو ریل منصوبے کے لیے حکومت تمل ناڈو نے 3,060.74کروڑ روپئے جاری کیا ہے نیز جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی سے3,864.83کروڑ روپے کا قرضہ حاصل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تمل ناڈو اسمبلی میں گورنر کی تقریر کی مخالفت کرتے ہوئے ڈی ایم کے ، پدیا تمژگھم، ایم ایم کے اراکین اسمبلی نے اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا اور اس ضمن میں ڈی ایم کے رکن اسمبلی ایم کے اسٹالن نے اخباری نمائندوں کو بتا یا کہ ہمیں گورنر کے تقریر کے دوران اپنی بات رکھنے کا مناسب موقع نہیں دیا گیا، اور انہوں نے حکومت تمل ناڈو پر الزام لگا یا ہے کہ تمل ناڈو میں امن و امان ، بجلی بحران، حزب اختلاف پارٹی اراکین کے خلاف جھوٹے مقدمات اور سابق ڈی ایم کے حکومت کے دوران لائے گئے منصوبوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں