سیما آندھرا قائدین اپنے علاقوں کی ترقی پر توجہ دیں - ڈپٹی چیف منسٹر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-02

سیما آندھرا قائدین اپنے علاقوں کی ترقی پر توجہ دیں - ڈپٹی چیف منسٹر

وجئے واڑہ
(یواین آئی)
عوام کومسلسل گمراہ کرنے کاالزام۔تلنگانہ کی تشکیل کاعمل مکمل:ڈپٹی چیف منسٹر

ڈپٹی چیف منسٹردامودرراج نرسمہانے آج سیماآندھراقائدین کوتجویزپیش کی کہ وہ علیحدہ ریاست کے مسئلہ پرعوام کومزیدگمراہ کرنے کے بجائے اپنے علاقوں کی ترقی پرتوجہ مرکوزکریں۔انہوں نے کہاکہ تشکیل تلنگانہ کی کارروائی تقریبامکمل ہوچکی ہے اورعنقریب پارلیمنٹ میں علیحدہ تلنگانہ کابل منظورکرلیاجائے گا۔دامودرراج نرسمہانے وجئے واڑہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کی تقسیم کے ذریعہ علیحدہ تلنگانہ تشکیل دینے کاعمل تقریبامکمل ہوچکاہے اوراب عوام کوگمراہ کرنے کے لیے غلط بیانی کام آنے والی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ سیماآندھراقائدین ہنوزیہ بیانات جاری کررہے ہیں کہ ریاست کی متحدہ ساخت برقراررہے گی،جوسراسر گمراہ کن بات ہے۔اس کے بجائے انہیں(سیماآندھراقائدین)کوچاہیے کہ وہ اپنے علاقوں کی ترقی پربحث مباحثہ شروع کریں۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی تقسیم کاعمل تقریبامکمل ہوچکاہے۔ڈپٹی چیف منسٹرنے امیدظاہرکی کہ5فروری سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ اجلاس میں آندھراپردیش کی تنظیم جدیدبل2013متعارف بھی کیاجائے گااوراسے منظوری حاصل ہوجائے گی۔انہوں نے یادلایاکہ جب وہ اورصدرپردیش کانگریس بوتساستیہ نارائناکانگریس پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے توموخرالذکرنے حامی بھری تھی کہ ریاست کی تقسیم کے مسئلہ پرکانگریس ہائی کمان جوفیصلہ کرے گاوہ اس کابھرپوراحترام کریں گے۔انہوں نے سوال کیاکہ ہائی کمان نے فیصلہ لے لیاہے توانہیں اس کے احترام سے گریزکیوں ہے؟متحدہ ریاست کے تئیں چیف منسٹراین کرن کمارریڈی کے سخت موقف کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے کہاکہ یہ چیف منسٹر کے لیے مناسب نہیں ہے کہ وہ متحدہ ریاست کی تائید کریں،کیوں کہ ان کایہ موقف ایک مخصوص علاقہ کے تئیں جانبداری دکھاتاہے۔ڈپٹی چیف منسٹرنے قبل ازیں تلگودیشم پارٹی قائدستیہ پرسادکی عیادت کی،جوایک دواخانہ میں زیرعلاج ہیں۔

Seema Andhra leaders to focus on their areas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں