جالنہ(مہاراشٹرا)۔
(پی ٹی آئی)
جماعت اسلامی ہندنے لوک سبھا انتحابات میں عام آدمی پارٹی کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بہتر جکمرانی اور کرپشن کے خاتمہ کو یقینی بنایاجاسکے۔ جماعت کے لیڈر اسلم غازی نے مہاراشٹرا کے شہر جالنہ میں کہاکہ یہ ایک بہت بڑی سیاسی تبدیلی واقع ہوئی ہے اور اب عوام کو ایک نیا متبادل فراہم ہوا ہے اور وہ ہے عام آدمی پارٹی۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں اروند کجریوال کی زیر قیادت عام آدمی پارٹی کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی۔ اس کے نتیجہ میں اب عوام کو ایک نیا متبادل فراہم ہوا۔ جماعت اسلامی ہند نے قومی سطح پر لوک سبھا انتخابات کیلئے عوام میں شعور بیدارکرنے کیلئے ایک مہم شروع کی ہے۔ اس کیلئے جماعت اسلامی نے دیش کا وکاس نیا سدبھاؤنا کے ساتھ کا تعرہ دیا ہے۔ دس روزہ مہم کا کل آغاز ہوا۔ جماعت کے قائد اسلام غازی نے انتخابات سے قبل کانگریس اور بی جے پی کی اشتہاری مہم پر تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ ہزاروں کروڑ روپیہ جو غیر محسوب اور نامعلوم ذرائع سے حاصل ہوا ہے سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم میں استعمال کیا جارہا ہے۔ جمہوریت کیلئے یہ غیر محسوب اور بے نامی دولت جمہوریت کیلئے زبردست خطرہ بنی ہوئی ہے۔
JIH supports AAP
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں