طب یونانی کے فروغ کیلئے ممکنہ تعاون کا تیقن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-15

طب یونانی کے فروغ کیلئے ممکنہ تعاون کا تیقن

صدرنشین آندھراپردیش اقلیتی کمیشن عابد رسول خان نے حکیم احمد علی خان میموریل فاﺅنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طب یونانی اور اس کی ترقی میں حکومت کی جانب سے ممکنہ تعاون کی نمائندگی کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہاکہ آندھراپردیش میں ذیابطیس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس بیماری کے علاج کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہو ںنے حکماءاورطبا کو مشورہ دیاکہ وہ ایک پراجکٹ تیار کریں جس کے تحت ایک ملٹی اسپیشالٹی یونانی ہاسپٹل یا پھر ذیابطیس کے لئے مخصوص ادارے پر مشتمل ہو۔ چیف منسٹر یا حکومت سے اس سلسلہ میں نمائندگی کرتے ہوئے اس خصوص میں بجٹ حاصل کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ کمیشن ان ناانصافیوں کو دور کرنے کے سلسلہ میں اقدامات کاجائزہ لے رہا ہے ۔ انو رعلی خان صدر حکیم احمد علی خان میموریل فاﺅنڈیشن نے اپنے خطاب میں یونانی طب کو درپیش مسائل کا تفصیل سے تذکرہ کیا۔ ڈاکٹر سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن ڈاکٹر ایم اے وحید نے عوام اور ریسرچ اداروں کو ملک میں ذیابطیس کے عام ہونے سے متعلق خبردار کیاکہ ایک سروے کے مطابق آئندہ چند برسو ںمیں ہندوستان ذیابطیس کا مرکز بن جائے گا اگر اس کے سدباب کے لئے کوششیں نہ کی گئیں تو ممکن ہے کہ یہ مرض اپنا اثر دکھائے گا ۔یونانی طرز علاج میں نہ صرف ذیابطیس کا سدباب ممکن ہے بلکہ مختلف قسم کے امراض جو الوپیتھی میں ممکن نہیں وہ یونانی طرز علاج سے ممکن ہیں۔ ڈاکٹر ایم اے وحید ‘حکیم احمد علی خان میموریل فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ان کی خدمات کے عوض انہیں حکیم علی خان میموریل فاﺅنڈیشن ایوارڈ سے نوازاگیا۔ انہوں نے کہاکہ آصف جاہی حکومت کے چند ہی خاندانوں نے اس پیشے کو اپنایا ہے تاہم اس پیشے کو برقرار رکھنے کے لئے انہیں کئی مسائل درپیش ہیں۔ اس شعبہ کو مستحکم کرنے کے لئے اطباءکو آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ کنونیر محمد اکبر نے مہمانوں کا استقبال کیا او رفاﺅنڈیشن کے اغراض ومقاصد پرتفصیلی روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرمیر یوسف علی ایڈیشنل ڈائرکٹر ‘محمد آویش اورعابد صدیقی ‘سابقہ نیوز ریڈر دوردرشن اور سینئر صحافی ہادی رحیل نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے دوران طب یونانی میں بہترین خدمات انجام دینے والے حکماءاوراطبا کو تہنیت پیش کی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر میر یوسف علی ایڈیشنل ڈائرکٹر محکمہ آیوش‘ پروفیسر ڈاکٹر وسیعہ نوید پرنسپل نظامیہ طبی کالج‘ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر احسن فاروقی‘ ڈاکٹر محمد مکرم سینئر میڈیکل آفیسر اورنیازاحمدصدر اولڈبوائزنظامیہ طبی کالج اسوسی ایشن کوایوارڈس دیئے گئے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں