14/فروری مظفرپور پی۔ٹی۔آئی
آندھراپردیش کے21ارکان پارلیمنٹ کے خلاف ریاست بہارکے ضلع مظفرپورکی ایک عدالت میں ایک شکایتی مقدمہ درج کیاگیاہے جس میں ہندوستانی جمہوریت کے وقارکوگھٹانے اورپارلیمنٹ کی بے حرمتی کرنے کے الزامات شامل ہیں۔ایک مقامی وکیل سدھیرکماراوجھانے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ایس پی سنگھ کی عدالت میں تعزیرات ہندکی دفعات308'124B'323'504اور120Bکے تحت شکایتی مقدمہ دائرکرتے ہوئے آندھراپردیش کے21ارکان پارلیمنٹ کے خلاف الزامات عائدکئے۔ان میں تین کانام نہیں دیاگیا۔سدھیرکماراوجھانے الزام عائد کیاکہ ارکان پارلیمنٹ نے اپنے ساتھی ارکان پرکالی مرچ کے اسپرے کااستعمال اوردھکم پیل کرتے ہوئے ہندوستانی جمہوریت کے چہرے کوداغدارکردیاہے درخواست گذارنے الزام عائد کیاکہ ہندوستانی جمہوریت کادقاربلندکرنے کے بجائے ارکان پارلیمنٹ نے جمہوری ادارے کوشرمندہ کرنے کاسامان کیاہے۔ساتھی ارکان پارلیمنٹ کت ساتھ ماردھاڑمیں ملوث رہنا‘اپنے ساتھیوں پرکالی مرچ کے اسپرے کااستعمال کرنا،مائکس توڑنااسپیکروسکریٹری جنرل کی میزپرموجودسامان کوبکھیردینااورایوان میں چاقولے کرجاناپارلیمنٹ کے تقدس کوپامال کرنے کے مترادف ہے۔اوجھانے مزیدکہاکہ کل لوک سبھامیں تلنگانہ بل کی پیشکشی کے موقع پرارکان پارلیمنٹ کوشرمناک حرکتوں میں ملوث دیکھ کراورآج اخبارات میں متعلقہ خبریں پڑھنے کے بعدان کاسرشرم سے جھک گیااوران کے جذبات کوٹھیس پہنچی۔درخواست گذارنے عدالت سے استدعاکی کہ ملزم ارکان پارلیمنٹ کی شرمناک حرکتوں کانوٹ لیاجائے جس کے نتیجہ میں پارلیمنٹ کی بے حرمتی ہوئی۔انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کوسمن جاری کرنے کی درخواست کی۔چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے معاملہ کی سماعت7مارچ تک ملتوی کردی۔Complaint case filed against 21 Andhra Pradesh MPs
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں