بہار کے وزیر اقلیتی امور کیخلاف الزامات بے بنیاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-09

بہار کے وزیر اقلیتی امور کیخلاف الزامات بے بنیاد

پٹنہ۔
(آئی اے این ایس)
بہار پولیس نے ریاستی وزیر اقلیتی امور شاہد علی خان کا انڈین مجاہدین کے دو ایجنٹوں یا پاکستانی آئی ایس آئی کے ساتھ مبینہ روابط کے سلسلہ میں کلین چٹ دے دی ہے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس رویندر کمار نے اس مسئلہ پر پولیس کا موقف واضح کرنے طلب کی گئی ایک پریس کانفرنس کو بتایاکہ پولیس تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ شاہد علی خان کے خلاف الزامات درست نہیں ہیں۔ ان کے مشتبہ انڈین مجاہدین یا آئی ایس آئی کے دو ایجنٹوں کے ساتھ کوئی روابط نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ ٹی وی چینلوں نے دہشت گردوں کے ساتھ شاہد علی خان کے مبینہ روابط کے بارے میں اطلاعات پیش کرنا شروع کردیا تھا۔ مرکزی سکیورٹی ایجنسیوں کے ایک متکوب میں کہا گیا تھا کہ شاہد علی خان کے انڈین مجاہدین کے ایجنٹوں کے ساتھ مبینہ روابط ہیں جس کے بعد ایک ہنگامہ شروع ہوگیا تھا۔ رویندر کمار نے کہاکہ شاہد خان کے دو مشتبہ دہشت گردوں کے ساتھ روابط کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موتیہاری اور سیتا مڑھی اضلاع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے تحقیقات کی تھیں۔ کمار نے کہاکہ اس ضمن میں ایک مکتوب انٹلیجنس بیورو نے نہیں بلکہ ایس ایس بی نے خصوصی ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) کو روانہ کیا تھا اور ایس ٹی ایف نے ان الزامات کی تحقیقات کی تھیں جو درست نہیں پائے گئے۔ قبل ازیں اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ اس ضمن میں بہار پولیس ہیڈ کوارٹرس کو کوئی مکتوب روانہ کیا گیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں مشتبہ دہشت گرد ضلع سیتا مڑھی اور موتیہاری کے ساکن پائے گئے لیکن انڈین مجاہدین یا آئی ایس آئی کے ساتھ ان کا تعلق ثابت نہ ہوسکا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں