بنگلور مہا نگر پالیکا کا ٹیکس فری بجٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-18

بنگلور مہا نگر پالیکا کا ٹیکس فری بجٹ

لوک سبھا انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے عوام پر ور بجٹ پیش کرکے ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے بعد شہریوں کو لبھانے کیلئے بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے ( بی بی ایم پی) بھی اپنے قدم بڑھا دئے ہیں۔ گزشتہ 3سالوں میں تقریبا 10,000کروڑ روپیوں کا بجٹ پیش کرکے لوگوں کی تنقید کا نشانہ بننے والی بی بی ایم پی نے اس مرتبہ صحت اور فلاحی بہبود کو ترجیح دے کر عوام پرور بجٹ پیش کیا ہے۔ عوام پرور بجٹ پیش کرنے کیلئے ٹیکس اور مالیاتی اسٹینڈنگ کمیٹی چیرمین ڈاکٹر شیو پرسادنے حتی المقدور کوشش کی ہے۔ 7,779.51کروڑ کی لاگت سے بغیر ٹیکس ولا بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ 2,000کروڑ روپیوں کی آمدنی کی توقع ظاہر کی ہے۔ 3600کروڑ روپئے باقی ترقیاتی کاموں میں استعمال کرنے کیا فیصلہ کیا ہے۔ نئے منصوبے تیار کئے بغیر بقیہ تعمیراتی کاموں کو مکمل کرلینے پر ترجیح دینے والی بی بی ایم پی نے بجٹ میں وارڈ سطح کی ترقیاتی کاموں پر توجہ دیتے ہوئے گرانٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بی بی ایم پی حدود کے 132قدیم وارڈوں کیلئے اب تک صرف 2کروڑ روپئے کردیا گیا ہے۔ اسی طرح نئے 68وارڈوں کیلئے جاری کردہ گرانٹ میں سے امسال ایک کروڑ ( یعنی4کروڑ) روپئے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بجٹ کے بہانے گرانٹ حاصل کر رہے عوامی نمائندوں کے خصوصی بجٹ پر اس مرتبہ روک لگادی گئی ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین، کونسلرس، ارکان اسمبلی اپنے حلقوں کی ترقی کیلئے تقریبا 600کروڑ سے زائد رقم کا استعمال کرتے تھے۔ لیکن تمام خصوصی گرانٹ کو رد کردینے کا ڈاکٹر شیو پرساد نے فیصلہ کیا ہے۔ جملہ اخراجات کم کرکے کوئی بھی نیا ٹیکس عائد کئے بغیر دیگر ذرائع سے وسائل کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ اب تک رہائشی علاقوں میں نشاندہی کئے گئے پے انگ گیسٹ ہاسٹلوں کو کمر شیل علاقوں میں شمار کرکے ان ہاسٹلوں سے 80کرور روپیوں کی آمدنی حاصل کرنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ شہر میں نئی او ایف سی پالیسی نافذ کرکے 500کروڑ روپیوں کی آمدنی اور بڑی عمارتوں کا دوبارہ جائزہ لے کر وہاں سے 271کروڑ روپیوں کی آمدنی حاصل کرنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ بی بی ایم پی حدود کی کمرشیل عمارتوں کے کرایہ پر نظر ثانی کرکے وہاں سے بھی کروڑوں روپئے آمدنی حاصل کرنے کی توقع کی ہے۔ اس بار کے بجٹ میں صحت اور فلاحی اسکیموں پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ واجپئی آروگیہ اسکیم کے تحت شہر یوں کو روزانہ 24گھنٹے علاج کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے گٹہلی اور سدیا روڈ پر واقع بی بی ایم پی اسپتال کی ترقی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہر اسپتال کی ترقی کیلئے 5کروڑ روپئے مقرر کئے گئے ہیں۔ آٹل آروگیہ واہنی اسکیم کے تحت 8زون میں ایک ۔ ایک ایمبولنس سرویس فراہم کرنے کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپئے مقرر کئے گئے ہیں ۔

بی بی ایم بجٹ کی جھلکیاں
۔ 100ذہین طلباء کیلئے 30ہزار روپئے اسکالرشپ
۔ٹیکس وصول کرنے کیلئے کنٹرا کٹروں کو ذمہ داری عائد کرنے کا فیصلہ
۔ جے سی روڈ کے منروا سرکل تا ہڈسن سرکل اسکائی وے کی تعمیر
۔کورمنگلا کے سونی ورلڈ جنکشن تا کیندرسدن ایلی ویٹڈ روڈ کی تعمیر
۔ قدیم وارڈوں کیلئے 3کروڑ اور نئے وارڈوں کیلئے 2کروڑ روپئے مقرر
۔بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے ایک ہزار کروڑ روپئے
۔ اٹل جی کے نام پر بی بی ایم پی اسپتالوں میں 24x7ہیلتھ سرویس
۔زیادہ قیمتوں والے جائیداد کا دوبارہ جائزہ لینے کیلئے سیل کا قیام
۔ آڈیٹینگ کے شاخوں میں آن لائن نظام
۔4ہزار صفائی کرمچاریوں کا تقرر
۔وسائل کی ذخیرہ اندوزی کیلئے دوسرا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ

bbmp bangalore mahanagara palike tax free budget

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں