ترون تیج پال کے خلاف عصمت ریزی کا الزام - گوا پولیس کی چارج شیٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-18

ترون تیج پال کے خلاف عصمت ریزی کا الزام - گوا پولیس کی چارج شیٹ

تہلکہ کے بانی ایڈیٹر ونن تیج پال پر گوا پولیس نے گزشتہ سال نومبر میں یہاں ایک فائیو اسٹار ہوٹل کی لفٹم میں ایک خاتون صحافی کے ساتھ جنسی ہراسانی اور دست درازی کے علاوہ عصمت ریزی کے الزامات عائد کئے ۔ اگر وہ قصوروارقرار دیئے جاتے ہیں تو تیج پال کو ان الزامات پر زائد از 7برس جیل کی سسزا ہوسکتی ہے ۔ تحقیقاتی عہدیدار سنیتا راوت نے دفعہ 376(p)(f),376,349 341,354-A,354اور 376(p)(K)کے تحت تیج پال پران کی تحویل میں ایک خاتون کی عصمت ریزی کرنے کے الزامات عائد کئے ۔ 684صفحات پر مشتمل چارج شیٹ چیف جو ڈیشیل مجسٹریٹ اننوجا پر دھودیسائی کے روبرو پیش کی گئی جنہوں نے متاثرہ خاتون صحافی ،تہلکہ میگزین کے اسٹاف کے بشمول 159گواہوں سے جرح کی اور کیس میں تحقیقاتی عہدیدار نے چارج شیٹ میں تذکرہ کیا ہے کہ یہ ثابت کرنے کے لئے کہ تیج پال نے عصمت ریزی ،جنسی ہراسانی اور متاثرہ خاتون کی حرمت کو تارتار کرنے کا اقبال کیا ہے ۔ریکارڈ پرر خاطر خواہ بیانات موجود ہیں ۔ تحقیقات ۔عہدیدار نے بتایا کہ انہیں اس سلسلہ میں ان کی معذورت خواہی پر مشتمل کئی ای میلس حاصل ہوئے ہیں ۔ شکایت کے مطابق متاثرہ خاتون صحافی پر 7نومبر کوتیج پال نے مبینہ جنسی حملہ کیا اور 8نومبر کو اس جرم کا دوبارہ ارتکاب کیا ۔گوا پولیس نے دعوی کیا ہے کہ چارج شیٹ میں دستاویزات اور ریکارڈ کردہ بیانات کی شکل میں کافی ثبوت دستیاب ہیں۔ جس میں یہ دیکھا گیا ہے کہ تیج پال جرم کے دوبارہ ارتکاب کے بعد پولیس سے بچ رہے تھے ۔ 50سالہ تیج پال کو گزشتہ سال 30نومبر کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور تب سے وہ پاناجی سے تقریبا 40کیلو میٹر کی دوری پر واسکو ٹاون کی ساد سب جیل میں قید ہیں ۔ ممبئی ہائیکورٹ کی گوابنچ نے آج تہلکہ کے بانی ایڈیٹر ترون تیج پال کو ان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران کل عدالت میں موجود رہنے کی اجازت منظور کی ۔ جج میردودلا بھٹکر نے تیج پال کو کل عدالت میں موجود رہنے کی اجازت منظور کی ۔ جب ان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوگی تاہم مستقبل کی سماعتوں کے دوران ان کی موجودگی کے تعلق سے ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ انہیں استثنی کی اجازت طلب کرتے ہوئے ایک تازہ درخواست پیش کی تھی ۔50سالہ صحافی نے استدلال کیا ہے کہ ان کی موجودگی ضروری ہے کیونکہ وہ سماعت کے دوران اپنے وکیل کی اعانت کرنے کے خواہاں ہیں ۔ پبلک پراسیکیوٹریش لوٹلیکر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے دلیل پیش کی کہ سب جیل سے تیج پال کو منتقل کر نے کے لئے حکومت کو اخراجات برداشت کرنے ہوں گے ۔ تیج پال کو اس ماہ ریاست میں ایک تقریب کے دوران ایک جونیر خاتون صحافی پر جنسی حملہ کے الزامات پر گزشتہ سال 30نومبر کو گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ او اس وقت پاناجی سے تقریبا 40کیلو میٹر کی دوری پر واسکو ٹاون کے قریب سداسب جیل میں قید ہیں ۔

Tarun Tejpal charged with rape in Goa Police chargesheet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں