وزیراعظم منموہن سنگھ جموں کشمیر کے دورہ پر پہنچے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-03

وزیراعظم منموہن سنگھ جموں کشمیر کے دورہ پر پہنچے

جموں۔
(پی ٹی آئی)
چیف منسٹر نے آج شام وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ منموہن سنگھ ریاست کے دورہ پر ہیں۔ سرکاری ترجمان نے بتایاکہ عمر عبداﷲ نے لائن آف کنٹرول پر ہند۔ پاک تجارت کے التوا پر بات چیت کی اور کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات کے احیاء کیلئے تجارت پھر سے شروع ہونی چاہئے۔ عمر عبداﷲ نے جموں وکشمیر میں امن ترقی اور سکیورٹی کی صورتحال سے وزیر اعظم کو واقف کرایا۔ انہوں نے پتھری بل کیس پر متاثرین کو انصاف دلانے کا پرزور مطالبہ کیا۔ عمر عبداﷲ نے گذشتہ پانچ سال کے دوران ان کی حکومت کی کارکردگی سے وزیراعظم کو واقف کرایا۔ وزیراعظم دو روزہ دورہ پر جموں و کشمیر پہنچ گئے ہیں۔ کل وہ جموں میں 1010ویں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں