21/فروری لکھنؤ ایس۔این۔بی
ریاستی حکومت نے مجالس قانون سازکے دونوں ایوانوں میں مالی برس 2014-15کے لیے 5181.71کروڑ روپے کے خسارہ ( تخمینہ ) کا عبوری بجٹ پیش کیا ۔ عبوری بجٹ میں آمدنی سے زائد حکومت کا خرچ دکھایا گیا ہے ۔ عبوری بجٹ کے ساتھ ہی حکومت نے مالی برس 2014-15کی پہلی سہ ماہی ( اپریل تاجولائی)تک کے اخراجات کے لیے 80086کروڑ روپے سے زائد کے مطالبات زر کی اسمبلی سے صوتی ووٹ سے منظور لے لی ہے ۔حکومت نے عبوری بجٹ کی بنیاد پر اس مدت کے لیے 93502 کروڑ روپے سے زائد کے مطالبات زر کی تجویز پیش کی ۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ریاستی اسمبلی میں اور وزیر صحت احمد حسن نے اسے ریاستی کونسل میں پیش کیا ۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پاس محکمہ مالیات بھی ہے ۔UP assembly passes interim budget
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں