مودی امبانی سے تعلقات کی وضاحت کریں - اروند کجریوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-22

مودی امبانی سے تعلقات کی وضاحت کریں - اروند کجریوال

گیس کی قیمت کے حوالے سے ریلائنس انڈیاکے مکیش امبانی کے خلاف ایف آئی آرکرنے والے دہلی کے سابق وزیراعلی اروندکیجریوال نے آج وزیراعظم کے عہدہ کے بی جے پی کے امیدوارنریندرمودی سے کہاکہ وہ ریلائنس انڈسٹریزاورگیس کی قیمت کے تعلق سے اپناموقف واضح کریں۔یہاں ایک پریس کانفرنس میں مسٹرکیجریوال نے کہاکہ ان کی پارٹی نے مسٹرمودی کوایک کھلاخط لکھاہے جس میں ان سے تین سوالات کئے ہیں۔پہلاسوال یہ کہ آیابی جے پی اقتدارمیںآنے کے بعدگیس کی قیمت کم کردے گی یایوپی اے حکومت نے جوقیمت طے کررکھی ہے،اسی کوجاری رکھاجائے گا۔مسٹرکیجریوال کادوسراسوال یہ ہے کہ آخرمسٹرمودی اوربی جے پی کامکیش امبانی سے کس نوعیت کاتعلق ہے۔آخری سوال یہ کہ مسٹرمودی کی مجموعی انتخابی مہم پرکیالاگت آرہی ہے اورپیسے کہاں سے آرہے ہیں۔مٹرکیجریوال نے دعوی کیاکہ گیس کیی قیمت ریلائنس کے حق میں موافقانہ طورپرمقرر کی گئی ہے،لہذاوہ جانناچاہتے ہیں کہ اس حوالے سے مسٹرمودی کی سوچ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ اسی طرح کے سوالات پرمشتمل ایک کھلاخط وہ کل کانگریس کے نائب صدرراہل گاندھی کوبھی پیش کریں گے۔مسٹرکیجریوال نے کہاکہ یہ سوال نامے کروڑوں کی تعدادمیں مختلف زبانوں میں عوام تک بھی پہنچائے جائیں گے اوراگرمسٹرمودی اورمسٹرراہل گاندھی کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملتاتوسمجھ لیاجائے گاکہ حقیقت بے نقاب ہوچکی ہے۔عام آدمی پارٹی کے کنوینرنے مزیدکہاکہ وزیراعظم منموہن سنگھ کوبھی ایک کھلاخط لکھاگیاتھاجس کاجواب نہیں ملاجواس بات کامظہرہے کہ وہ اس خط کاجواب نہیں دے سکتے تھے،لہذاعوام کوان کی خاموشی کوہی جواب پرمحمول کرناچاہئے۔

Arvind Kejriwal asks Narendra Modi to clarify relation with Mukesh Ambani.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں