بنگلہ دیش - جنگی جرائم میں ماخوذ جماعت اسلامی قائد کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-10

بنگلہ دیش - جنگی جرائم میں ماخوذ جماعت اسلامی قائد کا انتقال

ڈھاکہ
(پی ٹی آئی)
اے کے ایم یوسف جنھیں1971میں پاکستان کے خلاف تحریک آزادی کے دوران جنگی جرائم میں ماخوذکیاگیاتھا،آج انتقال کرگئے۔ڈھاکہ سنٹرل جیل کے سوپروائزرفرمان علی شیخ کے مطابق غازی پورکی قاسم پورجیل میں87سالہ بزرگ لیڈرکے بیمارپڑنے پرانہیں فوری بنگلہ بندھوشیخ مجیب میڈیکل کالج لے جایاگیاجہاں ان کاانتقال ہوگیا۔انہوں نے بتایاکہ ہاسپٹل میں داخلہ کے فوری بعدوہ چل بسے۔ان پربدنام زمانہ رضاکارباہمی مورچہ چلانے کاالزام ہے جس نے1971کی تحریک آزادی میں ہندواوربنگالی قوم پرستوں کونشانہ بنایاتھا۔ہاسپٹل کے ڈائرکٹراے ایم بھویان نے بتایاکہ بزرگ لیڈرکے قلب پرحملہ ہواتھا۔پچھلے سال12مئی کوگرفتارہونے والے جماعت کے قائد یوسف پرجنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والے ٹریبونل کی جانب سے15جنگی جرائم کے الزامات عائد کیے گئے تھے جن میں قتل،نسل کشی اورہتھیاررکھناشامل ہیں۔ان کادفاع کرنے والی ٹیم نے ان کی پیرانہ سالہ کی بناء پران کی فوری رہائی کی اپیل کی تھی۔یہ ٹریبونل2010میں1971کے جنگی جرائم کی تفتیش کے لیے قائم کیاگیاتھا۔
JI leader dies in BD custody

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں