ممبئی
(ایجنسیاں)
ٹاپ ٹین غنڈوں کی فہرست جاری کرنے کی جوروایت سابق پولیس کمشنرایم این سنگھ نے بندکی تھی،اس کونئے پولیس کمشنرراکیش ماریانے پھرشروع کرنے کاحکم دیاہے۔حالانکہ ممبئی کے کچھ پولیس افسران اس فیصلہ کوصحیح نہیں مان رہے ہیں۔ان کاخیال ہے،اس سے ٹاپ ٹین غنڈوں کامارکیٹ ریٹ بڑھ جائے گا۔جب رونی مینڈوساممبئی کے پولیس کمشنراورڈی شوانندن ممبئی کرائم برانچ چیف ہواکرتے تھے،اس وقت ممبئی میں انڈرورلڈکی دہشت چوٹی پرتھی۔اس ودران ان دونوں حکام نے ٹاپ ٹین گینکسٹرکی فہرست بنانے کاحکم دیاتھا،تاکہ انہیں پکڑنے کواولین ترجیح دی جائے۔اگرچہ پکڑنے سے زیادہ اکثریہ ٹاپ ٹین گینکسٹرپولیس انکاؤنٹرمیں مارے جاتے تھے۔جب ایم این سنگھ ممبئی کے پولیس کمشنربنے،توانہوں نے ٹاپ ٹین کی اس فہرست کوفورابندکرنے کاحکم دیاتھا۔جب ذرائع نے گذشتہ روزایم این سنگھ سے ماریاکے اس فیصلے پرردعمل جانناچاہاتوانہوں نے کہاکہ ہرکمشنرکی ایک پالیسی ہوتی ہے،حکمت عملی ہوتی ہے،اس لیے ماریاکے فیصلے پرمیں کوئی تبصرہ نہیں کروں گا،لیکن میں نے ٹاپ ٹین کی فہرست اس لیے بندکی تھی،کیونکہ میں نے محسوس کیاتھاکہ اس وقت کے ٹاپ ٹین گینکسٹرجب کسی بزنس مین یابالی ووڈہستی کوفون کرتے تھے،تواکثریہ کہتے تھے آپ کوپتہ نہیں،میں کون ہوں؟میں ٹاپ ٹین شوٹرہوں۔سنگھ نے کہاکہ انہوں نے اس وجہ سے بھی ٹاپ ٹین کی فہرست بندکرنے کافیصلہ کیاتھا،کیونکہ انہیں فلم شعلے میں گبرسنگھ کاایک ڈائلاگ اچھے سے یادتھا۔گبرفلم میں اپنی دہشت جتانے کے لیے پوچھتاتھاکہ کتناانعام رکھے ہے حکومت ہم پر؟جواب میں سانبھاکہتاتھاپورے50ہزار۔اس50ہزارکے انعام سے گبراپنی دہشت جتاناتھا۔مہاراشٹرکے سابق ڈی جی پی اروندانعام کہتے ہیں کہ راکیش ماریاکوٹاپ ٹین فہرست کے بجایے سارے جرائم پیشہ عناصرکی لسٹ نکالنے کاپولیس اسٹیشنوں کوحکم دیناچاہیے تھا۔انعامدارکے مطابق،ماریاکوپورے نظام اپرووکرناچاہیے۔لیکن ماریانے ذرائع سے اپنے فیصلے کوصحیح بتایا۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے ہرپولیس اسٹیشن کوتواپنے علاقے کے ٹاپ ٹین غنڈوں کی لسٹ بنانے کے لیے کہاہے،کرائم برانچ کوبھی ٹاپ ٹین گینکسٹرکی فہرست تیارکرنے کاحکم دیاہے،تاکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔
2014-02-21
تاریخ اشاعت : 2014-02-21
زمرہ
east-west-india
ممبئی میں ٹاپ ٹین غنڈوں کی فہرست دوبارہ جاری کرنے کا ارادہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں