ماسکو
(یواین آئی)
روسی صدرکے قاصدبرائے افغانستان ضمیرقیولوف نے کہاکہ افغانستان میں تیارہونے والی ہیروئن اورمنشیات کاایک تہائی حصہ روس میں پہنچایاجاتاہے۔ماسکوریڈیوکودئیے گئے ایک انٹرویومیں قیولوف نے کہاکہ افغانستان میں تیارکردہ منشیات روس پہنچ جاتی ہیں،یابراہ روس دوسرے ممالک اسمگل کی جاتی ہیں۔روس نے افغانستان میں تعینات امریکی اورناٹوافواج پرالزام عائد کیایہ افواج منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام نہیں کرتیں۔تاہم امریکہ نے ان الزامات کی ترویدکی۔امریکہ یہ عذرپیش کرتاہے کہ اقوام متحدہ جوخط ہدایت دی تھی اس میں منشیات کاانسدادکرنے کی ذمہ داری نہیں ہے۔روس نے کہاکہ امریکہ،کولمبیاسے آنے والی منشیات کی اسمگلنگ کے بارے میں بڑی مستعدی دکھاتاہے۔لیکن افغانستان کے بارے میں ایسی چوکسی نہیں دکھاتا۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایاگیاکہ افغانستان اقیون کی کاشت میں زبردست اضافہ ہوگیا۔افغانستان میں افیون کی پیداوارمیں دنیاکاسب سے بڑاملک ہے۔افیون کاشت اورفروخت سے طالبان کوزبردست آمدنی ہوتی ہے۔طالبان ہرسال افیون کی فروخت سے کئی ملین ڈالرکماتے ہیں۔روس میں ہیروئین کانشہ کرنے والوں کی تعدادساری دنیامیں سب سے زیادہ ہے۔روس میں ہرسال30,000افرادمحض ہیروئن کانشہ کرنے سے مرجاتے ہیں۔اس سال کے ختم تک بیرونی افواج کے افغانستان سے نکل جانے کے بعدمنشیات کی پیداواربڑھ جانے کااندیشہ ظاہرکیاجارہاہے۔روس نے اندیشہ ظاہرکیاکہ2014کے ختم تک بیرونی افواج کے تخلہ کے بعدافغانستان میں نشیلی ادویہ اورافیون کی پیداورخطرناک حدتک بڑھ جائے گی۔
Third of Afghan Heroin Goes to Russia – Kremlin Official
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں