سات مہینوں میں 364 کتب کا مطالعہ - برطانوی لڑکی کا کارنامہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-17

سات مہینوں میں 364 کتب کا مطالعہ - برطانوی لڑکی کا کارنامہ

لندن
(پی ٹی آئی)
برطانیہ میں9سالہ لڑکی نے صرف7ماہ364کتابیں پڑھنے کاایک نیاریکارڈقائم کیاہے۔چیشائرکے ایشلی علاقہ کی لڑکی فیتھ نے ٹی وی اورکمپیوٹر گیمس کوبائی بائی کہہ کرروالڈڈیل یاہیری پورٹرپڑھنے کوترجیح دی۔دی ڈیلی اکسپریس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ فیتھ جب پرائمری اسکول کی طالبہ تھی تواس کی ٹیچرس اسے زیادہ سے زیادہ پڑھنے کی ترغیب دیتیں۔رفتہ رفتہ کتابوں میں غرق رہنے کی عادی ہوگئی۔فیتھ کی والدہ لارین نے بتایاکہ ان کی بیٹی یہ باورکرتی ہے کہ کتابوں سے بھی تحریک ٹی وی اورکمپیوٹرگیمس کے مساوی ملتی ہے کیونکہ کتابوں کے پڑھنے سے فکروغورکوہواملتی ہے جبکہ کمپیوٹرگیمس میں بیشترتوجہ مرکوزرہتی ہے۔قیتھ نے بتایاکہ جانوروں،جادوئی اورایڈوینچرس پرمبنی کتابوں میں اسے بہت زیادہ لکشی محسوس ہوتی ہے۔تاہم میری زندگی صرف کتابوں کی دنیاتک ہی محدود نہیں۔میں ہرہفتہ4گھنٹے کسرت کرتی ہوں اورکراٹے کے کلاسس کرنے کے علاوہ نٹ بال بھی کھیلاکرتی ہوں۔ان دنوں میں ڈرم بجانابھی سیکھ رہی ہوں۔
9-yr-old UK girl finishes 364 books in 7 months

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں