حکومت سے مذاکرات کے لیے طالبان خود اپنے نمائندے مقرر کریں - عمران خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-03

حکومت سے مذاکرات کے لیے طالبان خود اپنے نمائندے مقرر کریں - عمران خان

اسلام آباد
(آئی اے این ایس )
تحریک انصاف پارٹی کے صدر عمران خان نے تحریک طالبان پاکستان سے دوری اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس انتہا پسند گروپ کو چاہے کہ وہ امن مذکرات کے لیے خود اپنے نمائندوں کا انتخاب کرے ۔ ہفتہ کے دن جاری کردہ بیان میں عمران خان نے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ چار رکنی پینل پریوار اعتماد رکھتے ہیں ۔ اور طالبان کو چاہئے کہ وہ مذکرات میں خود اپنے طور پر نمائندے مقرر کرے ۔ عمران خان نے کہا کہ پیر کے دن تحریک انصاف پارٹی کی مرکزی کمیٹی میں مذکرات میں مدد دینے کے تعلق سے غور کیا جائے گا ۔ تحریک انصاف پارٹی کے تعلقات عامہ کے سکریٹری شیر یں مزاری نے کہا کہ ان کی پارٹی سے طالبان نے کوئی رابطہ قائم نہیں کیا ہے ۔ طالبان نے عمران خان کو پارٹی کمیٹی کی صدرات کرتے ہوئے مذکرات میں شرکت کرنے کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے ۔ تحریک انصاف پارٹی نے کہا کہ مذکرات کے لیے طالبا خود اپنے نمائندے مقرر کریں ۔ اطلاعات کے مطابق طالبان کی جانب سے مذکراتی کمیٹی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے علاوہ مولانا سمیع الحق ،لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز ،جمیعت علمائے اسلام کے سابق رکن اسمبلی مفتی کفایت اللہ اور جماعت اسلامی کے پروفیسر محمد ابراہیم کے نام سامنے آئے تھے ۔ اس سے پہلے پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں واقع لال مسجد کے منتظم مولانا عبدالعزیز نے بھی کہا کہ حکومت اور طالبان کی جانب سے مذکرات کے عمل میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم وہ اس وقت تک اس عمل میں شامل نہیں ہوں گے جب تک حکومت نظام شریعت کے نفاذ کے مطالبے پر سنجیدگی ظاہر نہیں کرتی ۔ دوسری جانب طالبان سے مذکرات کے لیے قائم کی گئی حکومت کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا کہ صرف کمیٹی کے ارکان کو بات چیت کرنے کا اختیار دیا گیا ہے اور کمیٹی کے کسی نمائندے کی جانب سے مولانا عبدالعزیز سے کوئی رابط کیا گیا ہے ۔، ملک کے اہم نمائندے نے فون کر کے کہا ہے کہ مذکرات کے حوالے سے حکومت سے تعاون کریں جبکہ طالبان نے ایک نمائندے کی جانب سے فون آیا اور انھوں نے کہا کہ ہماری شوری کی رائے ہے کہ آپ اس عمل میں شامل ہوں ۔ ،واضح رہے کہ حکومت کے حوالے سے حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ امن مذکرات کے لیے بنائی گئی چار رکنی کمیٹی میں قومی امور پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کے علاوہ پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے کے سابق افسر میجر عامر خان ،سینئر صحافی رحیم اللہ یو سفز ئی اور افغانستان میں سابق پاکستانی سفیر رستم شاہ مہمند شامل ہیں جبکہ کمیٹی کی معاونت وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کریں گے ۔
Imran Khan says TTP should pick own representatives

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں